اسلام > Ur > حدیث > سیرت و تاریخ > جب سے میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی موت کی سختی دیکھی ہے، تب سے میں آسان موت …
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن عائشة رضي الله عنها قالت: «ما أَغْبِطُ أحدًا بهَوْنٍ موتٍ بَعْدَ الذي رَأَيتُ مِنْ شدَّة مَوْت رسول الله صلى الله عليه وسلم ».
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب سے انھوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو موت کے وقت درپیش سختی کا منظر دیکھا ہے، تب سے کسی کی آسان موت پر خوش نہیں ہوتیں اور آسان موت نصیب ہونے کی تمنا بھی نہیں کرتیں۔ کیونکہ وہ جان چکی تھیں کہ نہ تو موت کی سختی مرنے والے کے برے انجام کی دلیل ہے اور نہ آسان موت کوئی عزت افزائی کی بات ہے۔ اگر سچ مچ ایسا ہوتا، تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو آسان سے آسان تر موت نصیب ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ نہ وہ موت کی سختی کو ناپسند کرتی تھیں اور نہ کسی کی آسان موت پر خوش ہوتی تھیں۔
موضوعات : آپ ﷺ کی وفات