قبروں پر مت بیٹھو اور ان کی جانب منہ کرکے نماز نہ پڑھو۔
اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > قبروں پر مت بیٹھو اور ان کی جانب منہ کرکے نماز نہ پڑھو۔
حدیث کے راوی: رواه مسلم
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: قبروں پر مت بیٹھو اور ان کی جانب منہ کرکے نماز نہ پڑھو۔
عن أبي مَرْثَدٍ الغَنَوِيّ رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ، وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا».
حدیث کی وضاحت: قبروں پر مت بیٹھو اور ان کی جانب منہ کرکے نماز نہ پڑھو۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے قبروں کے اوپر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔
اسی طرح قبروں کی جانب اس طرح منہ کرکے نماز پڑھنے سے منع کیا ہے کہ قبر نمازی کے قبلے کی جانب ہو۔ ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ یہ شرک کا ذریعہ ہے۔
اسباق: قبروں پر مت بیٹھو اور ان کی جانب منہ کرکے نماز نہ پڑھو۔
- قبرستان میں، قبروں کے بیچ یا قبروں کی جانب منہ کرکے نماز پڑھنے کی ممانعت۔ البتہ جنازے کی نماز اس سے مستثنی ہے، جیسا کہ سنت سے ثابت ہے۔
- قبروں کی جانب منہ کرکے نماز پڑھنے سے ممانعت کی وجہ شرک کے دروازے کو بند کرنا ہے۔
- اسلام نے قبروں کے بارے میں غلو سے کام لینے اور ان کی بے حرمتی کرنے دونوں سے منع کیا ہے۔ یہاں نہ افراط کی گنجائش ہے، نہ تفریط کی۔
- مسلمان کی حرمت اس کی موت کے بعد بھی باقی رہتی ہے۔ کیوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے : "مرے ہوئے آدمی کی ہڈی کو توڑنا زندہ آدمی کی ہڈی کو توڑنے کی طرح ہے۔"
موضوعات :
توحیدِ اُلوہیت
· نماز کے شرائط
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
أستغفر الله
میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں