”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ …
اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > ”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا، اللہ …
حدیث کے راوی: رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد
حسن
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور…
عن أبي صِرْمة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «مَنْ ضَارَّ ضَارَّ اللهُ بِهِ، وَمَنْ شَاقَّ شَقَّ اللهُ عَلَيْهِ».
حدیث کی وضاحت: ”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور…
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے اور اسے کسی بھی طرح مشقت میں ڈالنے سے خبردار کیا ہے۔ خواہ نقصان اور مشقت کا تعلق اس کی جان سے ہو، یا مال سے ہو یا اہل و عیال سے۔ آپ نے بتایا ہے کہ ایسا کرنے والے کو اللہ اسی نوعیت کا بدلہ دے گا، جس نوعیت کا اس کا عمل ہے۔
اسباق: ”جس نے دوسرے کا نقصان کیا، اللہ اس کا نقصان کرے گا اور…
- مسلمان کو نقصان پہنچانا اور اسے مشقت میں ڈالنا حرام ہے۔
- اللہ اپنے بندوں کے لیے انتقام لیتا ہے۔
موضوعات :
ولاء وبراء کے احکام (وفاداری اور بیزاری کے احکام)
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
لا حول ولا قوة إلا بالله
اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں