چالیس خصلتیں جن میں سب سے اعلیٰ و ارفع دودھ دینے والی بکری کا ہد یہ کرنا ہے۔ ایسی ہیں کہ ج…

اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > چالیس خصلتیں جن میں سب سے اعلیٰ و ارفع دودھ دینے والی بکری کا ہد یہ کرنا ہے۔ ایسی ہیں کہ ج…

حدیث کے راوی: اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: چالیس خصلتیں جن میں سب سے اعلیٰ و ارفع دودھ دینے والی ب…

عن أبي محمد عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «أربعون خَصْلَة: أعلاها مَنيحةُ العَنز، ما من عامل يَعمل بِخَصْلة منها؛ رجاء ثوابها وتصديق مَوْعُودِها، إلا أدخله الله بها الجنة».

حدیث کی وضاحت: چالیس خصلتیں جن میں سب سے اعلیٰ و ارفع دودھ دینے والی ب…

رسول اللہ ﷺ نے امت کو نیکی پر ابھارا ہے اور اس کا عدد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ چالیس خصلتیں ہیں تاہم ان کی نوعیتوں کو مبہم رکھا ہے سوائے ایک خصلت کے جو ان میں سب سے بلند تر ہے وہ یہ ہےکہ کسی انسان کے پاس (دودھ دینے والی) بکری ہو اور وہ اسے فقیر کو ہدیہ کر دے تاکہ وہ اس کے دودھ سے فائدہ حاصل کرے۔ جب اس کی ضرورت پوری ہو جائے تو مالک کو واپس کر دے۔اس سے یہ سمجھایا گیا ہے کہ اس طرح بہت سارے آسان اعمال ہیں کہ جس میں لوگ خیر کے معاملے میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کریں۔

موضوعات : نیک اعمال کے فضائل

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
بدر پورا چاند دن 16.5 / 29.5
روشنی 97%
نیا چاند 13 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود