تم اتنے دن نماز سے رکی رہو، جتنے دن تمھارا حیض تمھیں نماز سے روکا کرتا تھا، پھر غسل کر لیا…
اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > تم اتنے دن نماز سے رکی رہو، جتنے دن تمھارا حیض تمھیں نماز سے روکا کرتا تھا، پھر غسل کر لیا…
حدیث کے راوی: رواه مسلم
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: تم اتنے دن نماز سے رکی رہو، جتنے دن تمھارا حیض تمھیں نم…
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنينَ رَضي الله عنها أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ الَّتِي كَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ شَكَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم الدَّمَ، فَقَالَ لَهَا: «امْكُثِي قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحْبِسُكِ حَيْضَتُكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي». فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
حدیث کی وضاحت: تم اتنے دن نماز سے رکی رہو، جتنے دن تمھارا حیض تمھیں نم…
ایک صحابیہ نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حضور خون جاری رہنے کی شکایت کی، تو آپ نے اسے حکم دیا کہ یہ پریشانی شروع ہونے سے پہلے جتنے دن اس کا حيض اسے نماز سے روکے رکھتا تھا، اتنے دن نماز سے رکی رہے اور اس کے بعد غسل کر کے نماز پڑھ لیا کرے۔ لہذا وہ نفلی طور پر ہر نماز کے لیے غسل کر لیا کرتی تھیں۔
اسباق: تم اتنے دن نماز سے رکی رہو، جتنے دن تمھارا حیض تمھیں نم…
- استحاضہ : استحاضہ یہ ہے کہ عورت کو حیض کے معمول کے دنوں کے بعد بھی خون آتا رہے۔
- استحاضہ کی شکار عورت اتنے دنوں تک خود کو حائضہ سمجھے، جتنے دنوں تک یہ پریشانی لاحق ہونے سے پہلے اسے حیض آیا کرتا تھا۔
- پھر جب اس کی اصل عادت کے بہ قدر ایام گزر جائيں، تو خود کو حیض سے پاک سمجھے اور حیض سے پاکی کا غسل کر لے، چاہے استحاضہ کا خون جاری ہی کیوں نہ رہے۔
- استحاضہ کی شکار عورت پر ہر نماز کے لیے غسل واجب نہیں ہے۔ کیوں کہ مذکورہ صحابیہ ہر نماز کے لیے غسل اپنے اجتہاد سے کیا کرتی تھی۔ اگر یہ عمل واجب ہوتا، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم انہیں بتا دیتے۔
- استحاضہ والی عورت پر ہر نماز کے لیے وضو لازم ہے؛ اس لیے کہ اس کے وضو ٹوٹنے کا عمل لگاتار جاری ہے۔ یہی حکم ہر اس شخص کا ہے، جس کے وضو ٹوٹنے کا عمل لگاتار جاری رہے۔ جیسے وہ شخص جس کا پیشاب لگاتار نکلتا رہے اور وہ شخص جسے مسلسل ہوا نکلنے کی بیماری ہو۔
- دینی معاملات کے متعلق جب مشکلات درپیش ہوں، تو علماء سے پوچھ لینا چاہیے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس عورت نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے یہاں حاضر ہو کر زیادہ خون آنے کی شکایت کی اور مسئلہ پوچھا۔
موضوعات :
حیض، نفاس اور استحاضہ
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
لا إله إلا الله
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں