اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > جب کوئی شخص اپنے موزوں سے نجاست کو روندے تو انھیں مٹی پاک کردیتی ہے۔
صحیحفہرست مضامین :
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إذا وَطِئَ الأَذَى بِخُفَّيْه، فَطَهُورُهُمَا التُّرَاب».
جب انسان نے موزے، جوتے یا ان کے علاوہ کوئی اور ایسی چیز پہن رکھی ہو جو پاؤں کو ڈھانپتی ہو اور پھر اس میں (راہ چلتے) گندگی لگ جائے اور اسی موزے یا جوتے کے ساتھ پاک جگہ پر (مزید آگے) چلے یا اس کو مٹی پر رگڑ لے تو اس کے وہ موزے پاک ہو جائیں گے اور ان میں نماز پڑھنا جائز ہوگا۔
موضوعات : نجاستوں کا ازالہ