اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک آیت سے قیام کیا
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن عائشة رضي الله عنها ، قالت: «قامَ النبي صلى الله عليه وسلم بآيةٍ مِنَ القرآن ليلةً».
اس حدیث میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک رات قرآن کی ایک ہی آیت سے تہجد کی پوری نماز پڑھی۔ اسے اپنے پورے قیام میں دوہراتے رہے اور اس کے سوا کوئی دوسری آیت نہیں پڑھی۔ بظاہر یہ آیت تھی : {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} [المائدة: 118] (اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف کر دے، تو تو زبردست ہے، حکمت والا ہے)۔ جیسا کہ اس حدیث کی بعض روایتوں میں آیا ہے۔
موضوعات : قیام اللیل