اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > اے اللہ ! میں لوگوں کو دو ضعیفوں کے حق سے بہت ڈراتا ہوں (کہ ان میں کوتاہی مت کرنا ) ایک یت…
حَسَنْ27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي شريح خويلد بن عمرو الخزاعي و أبي هريرة رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّجُ حَقَّ الضَعِيفَين: اليَتِيم والمَرْأَة».
اس حدیث میں ایک اسلامی اصول پر زور دیا گیا ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ کمزور جیسے یتیم اور عورت کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے۔ اس حدیث میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے یتیم اور عورت کے حق کا خیال رکھنے پرحد سے زیادہ زور دیا؛ کیوںکہ ان کی کوئی ایسی حیثیت نہیں ہوتی جس کا وہ سہارا لے سکیں اور جس کے ذریعے وہ اپنا دفاع کرسکیں۔ چنانچہ نبی صلى الله عليه وسلم نے اس شخص کو تنگی، مشکل اور مشقت کی وعید سنائی جس نے ان کی حق تلفی کی۔
موضوعات : عورتوں سے متعلق احکام