اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > بہترین صدقہ اللہ کی راہ میں سایہ دار خیمہ لگانا، یا اللہ کے راستے میں کسی خادم کا عطیہ دین…
حَسَنْ27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي أمامة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «أفضل الصَّدَقَات ظِلُّ فُسْطَاطٍ في سَبِيل الله ومَنِيحَةُ خَادِم في سَبِيل الله، أو طَرُوقَةُ فَحْلٍ في سَبِيل الله».
انسان کا بہترین صدقہ یہ تین چیزیں ہیں: خیمے کا سایہ مہیا کرنا، یا خادم کا عطیہ دینا، یا جفتی کے قابل جوان اونٹی کا صدقہ کرنا، خواہ یہ صدقہ اللہ کے راستے میں مجاہدین پر ہو، یا ان کے علاوہ دیگر محتاج لوگوں پر ہو۔ اس لئے کہ محتاجوں پر صدقہ کرنا بھی اللہ کے رساتہ میں دینا ہے۔
مذکورہ چیزوں کی افضلیت شاید اس لیے ہے کہ اس زمانے میں لوگوں کو ان کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے نبی ﷺ نے انھیں ان چیزوں کے صدقہ کی ترغیب دی۔ البتہ اب لوگوں کو ان اشیاء کی ضرورت نہ ہونے کے برابر ہے، یا ہے تو وہ صرف کچھ جگہوں میں اور بہت ہی کم ہی باقی ہے۔ جب کہ حکم اکثر کے تابع ہوتا ہے۔
موضوعات : نفلی صدقہ