سورہ الانشقاق لفظ بہ لفظ
اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الانشقاق لفظ بہ لفظ
الانشقاق (الانشقاق) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 25 آیات، 107 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
107 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الانشقاق عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
آیت 1 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا
▶
إِذَا
idhā
جب
▶
ٱلسَّمَآءُ
l-samāu
آسمان
▶
ٱنشَقَّتْ
inshaqqat
پھٹ جائے گا
آیت 2 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
▶
وَأَذِنَتْ
wa-adhinat
اور کان لگائے گا
▶
لِرَبِّهَا
lirabbihā
اپنے رب کے لئے
▶
وَحُقَّتْ
waḥuqqat
اور حق یہی ہے/ یہی حق دیا گیا ہے
آیت 3 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
▶
وَإِذَا
wa-idhā
اور جب
▶
ٱلْأَرْضُ
l-arḍu
زمین
▶
مُدَّتْ
muddat
پھیلادی جائے گی
آیت 4 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
▶
وَأَلْقَتْ
wa-alqat
اور ڈال دی جائے گی
▶
مَا
mā
جو
▶
فِيهَا
fīhā
اس میں ہے
▶
وَتَخَلَّتْ
watakhallat
اور خالی ہوجائے گی
آیت 5 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
▶
وَأَذِنَتْ
wa-adhinat
اور کان لگائے گی
▶
لِرَبِّهَا
lirabbihā
اپنے رب کے لئے
▶
وَحُقَّتْ
waḥuqqat
اور حق یہی ہے/ یہی حق دی گئی ہے
آیت 6 - سورہ الانشقاق: 8 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَـٰقِيهِ
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
▶
يَـٰٓأَيُّهَا
yāayyuhā
اے
▶
ٱلْإِنسَـٰنُ
l-insānu
انسان
▶
إِنَّكَ
innaka
بیشک
▶
كَادِحٌ
kādiḥun
تو محنت کرنے والا ہے
▶
إِلَىٰ
ilā
طرف
▶
رَبِّكَ
rabbika
اپنے رب کی
▶
كَدْحًۭا
kadḥan
خوب محنت
▶
فَمُلَـٰقِيهِ
famulāqīhi
پھر ملنے والا ہے اس سے
آیت 7 - سورہ الانشقاق: 5 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
▶
فَأَمَّا
fa-ammā
تو رہا
▶
مَنْ
man
وہ جو
▶
أُوتِىَ
ūtiya
دیا گیا
▶
كِتَـٰبَهُۥ
kitābahu
کتاب اپنی
▶
بِيَمِينِهِۦ
biyamīnihi
اپنے دائیں ہاتھ میں
آیت 8 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
▶
فَسَوْفَ
fasawfa
تو عنقریب
▶
يُحَاسَبُ
yuḥāsabu
حساب کیا جائے گا وہ
▶
حِسَابًۭا
ḥisāban
حساب
▶
يَسِيرًۭا
yasīran
آسان
آیت 9 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
▶
وَيَنقَلِبُ
wayanqalibu
اور وہ لوٹے گا
▶
إِلَىٰٓ
ilā
طرف
▶
أَهْلِهِۦ
ahlihi
اپنے گھر والوں کی (طرف)
▶
مَسْرُورًۭا
masrūran
خوش
آیت 10 - سورہ الانشقاق: 6 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
▶
وَأَمَّا
wa-ammā
اور رہا
▶
مَنْ
man
وہ جو
▶
أُوتِىَ
ūtiya
دیا گیا
▶
كِتَـٰبَهُۥ
kitābahu
اپنی کتاب/ نامہ اعمال
▶
وَرَآءَ
warāa
پیچھے
▶
ظَهْرِهِۦ
ẓahrihi
اپنی پیٹھ کے
آیت 11 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا
وہ موت کو پکارے گا
▶
فَسَوْفَ
fasawfa
تو عنقریب
▶
يَدْعُوا۟
yadʿū
بلائے گا
▶
ثُبُورًۭا
thubūran
ہلاکت کو
آیت 12 - سورہ الانشقاق: 2 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
▶
وَيَصْلَىٰ
wayaṣlā
اور داخل ہوگا
▶
سَعِيرًا
saʿīran
بھڑکتی آگ میں
آیت 13 - سورہ الانشقاق: 5 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
▶
إِنَّهُۥ
innahu
بیشک وہ
▶
كَانَ
kāna
تھا
▶
فِىٓ
fī
میں
▶
أَهْلِهِۦ
ahlihi
اپنے گھر والوں (میں )
▶
مَسْرُورًا
masrūran
مسرور/ خوش
آیت 14 - سورہ الانشقاق: 5 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
▶
إِنَّهُۥ
innahu
بیشک وہ
▶
ظَنَّ
ẓanna
سمجھتا تھا
▶
أَن
an
کہ
▶
لَّن
lan
ہرگز نہیں
▶
يَحُورَ
yaḥūra
وہ لوٹے گا
آیت 15 - سورہ الانشقاق: 6 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
▶
بَلَىٰٓ
balā
کیوں نہیں
▶
إِنَّ
inna
بیشک
▶
رَبَّهُۥ
rabbahu
اس کا رب
▶
كَانَ
kāna
تھا
▶
بِهِۦ
bihi
اس کو
▶
بَصِيرًۭا
baṣīran
دیکھنے والا
آیت 16 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
▶
فَلَآ
falā
پس نہیں
▶
أُقْسِمُ
uq'simu
میں قسم کھاتا ہوں
▶
بِٱلشَّفَقِ
bil-shafaqi
شفق کی
آیت 17 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
▶
وَٱلَّيْلِ
wa-al-layli
اور رات کی
▶
وَمَا
wamā
اور اس کی جو
▶
وَسَقَ
wasaqa
وہ اکٹھا کرے/ سمیٹ لے
آیت 18 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
▶
وَٱلْقَمَرِ
wal-qamari
اور چاند کی
▶
إِذَا
idhā
جب
▶
ٱتَّسَقَ
ittasaqa
وہ پورا ہو جائے
آیت 19 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
▶
لَتَرْكَبُنَّ
latarkabunna
البتہ تم ضرور سوار ہوگے
▶
طَبَقًا
ṭabaqan
ایک حالت پر
▶
عَن
ʿan
سے
▶
طَبَقٍۢ
ṭabaqin
دوسری حالت(سے)
آیت 20 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
▶
فَمَا
famā
پس کیا ہے
▶
لَهُمْ
lahum
ان کو
▶
لَا
lā
نہیں
▶
يُؤْمِنُونَ
yu'minūna
وہ ایمان لاتے
آیت 21 - سورہ الانشقاق: 6 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
▶
وَإِذَا
wa-idhā
اور جب
▶
قُرِئَ
quri-a
پڑھا جاتا ہے
▶
عَلَيْهِمُ
ʿalayhimu
ان پر
▶
ٱلْقُرْءَانُ
l-qur'ānu
قرآن
▶
لَا
lā
نہیں
▶
يَسْجُدُونَ ۩
yasjudūna
وہ سجدہ کرتے
آیت 22 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
▶
بَلِ
bali
بلکہ
▶
ٱلَّذِينَ
alladhīna
وہ لوگ
▶
كَفَرُوا۟
kafarū
جنہوں نے کفر کیا
▶
يُكَذِّبُونَ
yukadhibūna
وہ جھٹلاتے ہیں
آیت 23 - سورہ الانشقاق: 4 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
▶
وَٱللَّهُ
wal-lahu
اور اللہ
▶
أَعْلَمُ
aʿlamu
خوب جانتا ہے
▶
بِمَا
bimā
ساتھ اس کے جو
▶
يُوعُونَ
yūʿūna
وہ سمیٹ رہے ہیں
آیت 24 - سورہ الانشقاق: 3 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
▶
فَبَشِّرْهُم
fabashir'hum
پس خوش خبری دے دیجئے ان کو
▶
بِعَذَابٍ
biʿadhābin
عذاب
▶
أَلِيمٍ
alīmin
درد ناک کی
آیت 25 - سورہ الانشقاق: 9 الفاظ
▶ آیت لفظ بہ لفظ
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
▶
إِلَّا
illā
سوائے
▶
ٱلَّذِينَ
alladhīna
ان لوگوں کے
▶
ءَامَنُوا۟
āmanū
جو ایمان لائے
▶
وَعَمِلُوا۟
waʿamilū
اور انہوں نے عمل کئے
▶
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ
l-ṣāliḥāti
اچھے
▶
لَهُمْ
lahum
ان کے لئے
▶
أَجْرٌ
ajrun
اجر ہے
▶
غَيْرُ
ghayru
نہ
▶
مَمْنُونٍۭ
mamnūnin
ختم ہونے والا
مزید دیکھیں
تمام سورتیں لفظ بہ لفظ