سورہ الجن لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الجن لفظ بہ لفظ

الجن (الجن) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 28 آیات، 285 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

285 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الجن عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الجن: 13 الفاظ

قُلْ أُوحِىَ إِلَىَّ أَنَّهُ ٱسْتَمَعَ نَفَرٌۭ مِّنَ ٱلْجِنِّ فَقَالُوٓا۟ إِنَّا سَمِعْنَا قُرْءَانًا عَجَبًۭا

(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا

قُلْ qul کہہ دیجیے
أُوحِىَ ūḥiya وحی کی گئی
إِلَىَّ ilayya میری طرف
أَنَّهُ annahu بیشک
ٱسْتَمَعَ is'tamaʿa غور سے سنا
نَفَرٌۭ nafarun ایک گروہ نے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں
فَقَالُوٓا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
إِنَّا innā بیشک ہم
سَمِعْنَا samiʿ'nā سنا ہم نے
قُرْءَانًا qur'ānan ایک قرآن
عَجَبًۭا ʿajaban عجیب

آیت 2 - سورہ الجن: 9 الفاظ

يَهْدِىٓ إِلَى ٱلرُّشْدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدًۭا

جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے

يَهْدِىٓ yahdī رہنمائی کرتا ہے
إِلَى ilā طرف
ٱلرُّشْدِ l-rush'di ہدایت کی
فَـَٔامَنَّا faāmannā پس ایمان لائے ہم
بِهِۦ ۖ bihi ساتھ اس کے
وَلَن walan اور ہرگز نہیں
نُّشْرِكَ nush'rika ہم شریک کریں گے
بِرَبِّنَآ birabbinā اپنے رب کے ساتھ
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 3 - سورہ الجن: 9 الفاظ

وَأَنَّهُۥ تَعَـٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَـٰحِبَةًۭ وَلَا وَلَدًۭا

اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد

وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
تَعَـٰلَىٰ taʿālā بلند ہے
جَدُّ jaddu شان
رَبِّنَا rabbinā ہمارے رب کی
مَا mā نہیں
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنائی اس نے
صَـٰحِبَةًۭ ṣāḥibatan کوئی بیوی
وَلَا walā اور نہ کوئی
وَلَدًۭا waladan بیٹا

آیت 4 - سورہ الجن: 7 الفاظ

وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطًۭا

اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے

وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
كَانَ kāna تھے
يَقُولُ yaqūlu کہا کرتے
سَفِيهُنَا safīhunā ہمارے نادان
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
شَطَطًۭا shaṭaṭan زیادتی کی باتیں

آیت 5 - سورہ الجن: 10 الفاظ

وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ ٱلْإِنسُ وَٱلْجِنُّ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًۭا

اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم نے
ظَنَنَّآ ẓanannā گمان کیا ہم نے
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہیں
تَقُولَ taqūla کہیں گے
ٱلْإِنسُ l-insu انسان
وَٱلْجِنُّ wal-jinu اور جن
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
كَذِبًۭا kadhiban جھوٹ

آیت 6 - سورہ الجن: 11 الفاظ

وَأَنَّهُۥ كَانَ رِجَالٌۭ مِّنَ ٱلْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍۢ مِّنَ ٱلْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًۭا

اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی

وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
كَانَ kāna تھے
رِجَالٌۭ rijālun کچھ لوگ
مِّنَ mina میں سے
ٱلْإِنسِ l-insi انسانوں
يَعُوذُونَ yaʿūdhūna جو پناہ مانگا کرتے تھے
بِرِجَالٍۢ birijālin کچھ لوگوں کی
مِّنَ mina میں سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں
فَزَادُوهُمْ fazādūhum تو بڑھا دیا ان کو
رَهَقًۭا rahaqan تکبر میں۔ سرکشی میں۔ پھیلانے میں

آیت 7 - سورہ الجن: 9 الفاظ

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا۟ كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ ٱللَّهُ أَحَدًۭا

اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا

وَأَنَّهُمْ wa-annahum اور بیشک وہ
ظَنُّوا۟ ẓannū سمجھتے تھے
كَمَا kamā جیسا کہ
ظَنَنتُمْ ẓanantum تم نے سمجھا
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہیں
يَبْعَثَ yabʿatha بھیجے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 8 - سورہ الجن: 8 الفاظ

وَأَنَّا لَمَسْنَا ٱلسَّمَآءَ فَوَجَدْنَـٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًۭا شَدِيدًۭا وَشُهُبًۭا

اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم نے
لَمَسْنَا lamasnā چھوا ہم نے ۔ محسوس کیا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
فَوَجَدْنَـٰهَا fawajadnāhā تو پایا ہم نے اس کو
مُلِئَتْ muli-at بھرا ہوا ہے
حَرَسًۭا ḥarasan چوکیداروں سے
شَدِيدًۭا shadīdan سخت
وَشُهُبًۭا washuhuban اور شعلوں سے

آیت 9 - سورہ الجن: 13 الفاظ

وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَـٰعِدَ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَن يَسْتَمِعِ ٱلْـَٔانَ يَجِدْ لَهُۥ شِهَابًۭا رَّصَدًۭا

اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
نَقْعُدُ naqʿudu ہم بیٹھتے
مِنْهَا min'hā اس میں سے
مَقَـٰعِدَ maqāʿida بیٹھنے کی جگہوں پر
لِلسَّمْعِ ۖ lilssamʿi سننے کے لی
فَمَن faman ےتو جو کوئی
يَسْتَمِعِ yastamiʿi سنتا ہے
ٱلْـَٔانَ l-āna اب
يَجِدْ yajid پاتا ہے
لَهُۥ lahu اپنے لیے
شِهَابًۭا shihāban شہاب۔ شعلہ
رَّصَدًۭا raṣadan گھات میں

آیت 10 - سورہ الجن: 13 الفاظ

وَأَنَّا لَا نَدْرِىٓ أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِى ٱلْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًۭا

اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم
لَا lā نہیں
نَدْرِىٓ nadrī ہم جانتے
أَشَرٌّ asharrun کیا شر
أُرِيدَ urīda ارادہ کیا گیا
بِمَن biman ساتھ ان کے
فِى fī جو میں ہیں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
أَمْ am یا
أَرَادَ arāda ارادہ کیا
بِهِمْ bihim ساتھ ان کے
رَبُّهُمْ rabbuhum ان کے رب نے
رَشَدًۭا rashadan بھلائی کا

آیت 11 - سورہ الجن: 9 الفاظ

وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًۭا

اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم
مِنَّا minnā ہم میں سے
ٱلصَّـٰلِحُونَ l-ṣāliḥūna نیک لوگ ہیں
وَمِنَّا waminnā اور ہم میں سے
دُونَ dūna علاوہ ہیں
ذَٰلِكَ ۖ dhālika اس کے
كُنَّا kunnā ہیں ہم
طَرَآئِقَ ṭarāiqa طریقوں میں
قِدَدًۭا qidadan مختلف

آیت 12 - سورہ الجن: 11 الفاظ

وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن نُّعْجِزَ ٱللَّهَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُۥ هَرَبًۭا

اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم
ظَنَنَّآ ẓanannā سمجھتے تھے ہم
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہیں
نُّعْجِزَ nuʿ'jiza ہم عاجز کرسکتے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَلَن walan اور ہرگز نہیں
نُّعْجِزَهُۥ nuʿ'jizahu ہم عاجز کرسکتے اس کو
هَرَبًۭا haraban بھاگ کر

آیت 13 - سورہ الجن: 14 الفاظ

وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا ٱلْهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦ ۖ فَمَن يُؤْمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخْسًۭا وَلَا رَهَقًۭا

اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم نے
لَمَّا lammā جب
سَمِعْنَا samiʿ'nā سنا ہم نے
ٱلْهُدَىٰٓ l-hudā ہدایت کو
ءَامَنَّا āmannā ایمان لے آئے ہم
بِهِۦ ۖ bihi ساتھ اس کے
فَمَن faman پس جو کوئی
يُؤْمِنۢ yu'min ایمان لائے گا
بِرَبِّهِۦ birabbihi اپنے رب پر
فَلَا falā تو نہ
يَخَافُ yakhāfu وہ ڈرے گا
بَخْسًۭا bakhsan کم کرنے میں
وَلَا walā اور نہ
رَهَقًۭا rahaqan زیادتی میں

آیت 14 - سورہ الجن: 10 الفاظ

وَأَنَّا مِنَّا ٱلْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا ٱلْقَـٰسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ تَحَرَّوْا۟ رَشَدًۭا

اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے

وَأَنَّا wa-annā اور بیشک ہم
مِنَّا minnā ہم میں سے
ٱلْمُسْلِمُونَ l-mus'limūna کچھ مسلمان ہیں
وَمِنَّا waminnā اور ہم میں سے کچھ
ٱلْقَـٰسِطُونَ ۖ l-qāsiṭūna نافرمان ہیں
فَمَنْ faman تو جو کوئی
أَسْلَمَ aslama اسلام لائے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
تَحَرَّوْا۟ taḥarraw انہوں نے ارادہ کیا
رَشَدًۭا rashadan بھلائی کا

آیت 15 - سورہ الجن: 5 الفاظ

وَأَمَّا ٱلْقَـٰسِطُونَ فَكَانُوا۟ لِجَهَنَّمَ حَطَبًۭا

اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے

وَأَمَّا wa-ammā اور رہے
ٱلْقَـٰسِطُونَ l-qāsiṭūna ظالم لوگ
فَكَانُوا۟ fakānū تو ہیں وہ
لِجَهَنَّمَ lijahannama جہنم کے لیے
حَطَبًۭا ḥaṭaban ایندھن

آیت 16 - سورہ الجن: 7 الفاظ

وَأَلَّوِ ٱسْتَقَـٰمُوا۟ عَلَى ٱلطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَـٰهُم مَّآءً غَدَقًۭا

اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے

وَأَلَّوِ wa-allawi اور یہ کہ اگر
ٱسْتَقَـٰمُوا۟ is'taqāmū انہوں نے استقامت اختیار کی
عَلَى ʿalā پر
ٱلطَّرِيقَةِ l-ṭarīqati ایک راستے
لَأَسْقَيْنَـٰهُم la-asqaynāhum البتہ پلائیں گے ہم ان کو
مَّآءً māan پانی
غَدَقًۭا ghadaqan وافر

آیت 17 - سورہ الجن: 10 الفاظ

لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِۦ يَسْلُكْهُ عَذَابًۭا صَعَدًۭا

تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا

لِّنَفْتِنَهُمْ linaftinahum تاکہ ہم آزمائش کریں ان کی
فِيهِ ۚ fīhi اس میں
وَمَن waman اور جو کوئی
يُعْرِضْ yuʿ'riḍ اعراض برتے گا
عَن ʿan سے
ذِكْرِ dhik'ri ذکر
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کے
يَسْلُكْهُ yasluk'hu داخل کرے گا اس کو
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب میں
صَعَدًۭا ṣaʿadan سخت

آیت 18 - سورہ الجن: 8 الفاظ

وَأَنَّ ٱلْمَسَـٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدًۭا

اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو

وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱلْمَسَـٰجِدَ l-masājida مسجدیں
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہیں
فَلَا falā پس نہ
تَدْعُوا۟ tadʿū تم پکارو
مَعَ maʿa ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 19 - سورہ الجن: 10 الفاظ

وَأَنَّهُۥ لَمَّا قَامَ عَبْدُ ٱللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا۟ يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًۭا

اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
لَمَّا lammā جب
قَامَ qāma کھڑا ہوا
عَبْدُ ʿabdu بندہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
يَدْعُوهُ yadʿūhu کہ پکارے اس کو
كَادُوا۟ kādū قریب تھے وہ
يَكُونُونَ yakūnūna وہ ہوجائیں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
لِبَدًۭا libadan گروہ گروہ

آیت 20 - سورہ الجن: 8 الفاظ

قُلْ إِنَّمَآ أَدْعُوا۟ رَبِّى وَلَآ أُشْرِكُ بِهِۦٓ أَحَدًۭا

کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَدْعُوا۟ adʿū میں پکارتا ہوں
رَبِّى rabbī اپنے رب کو
وَلَآ walā اور نہیں
أُشْرِكُ ush'riku میں شریک ٹھہراتا
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 21 - سورہ الجن: 8 الفاظ

قُلْ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّۭا وَلَا رَشَدًۭا

(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنِّى innī بیشک میں
لَآ lā نہیں
أَمْلِكُ amliku مالک ہوسکتا
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
ضَرًّۭا ḍarran کسی نقصان کا
وَلَا walā اور نہ
رَشَدًۭا rashadan بھلائی کا

آیت 22 - سورہ الجن: 12 الفاظ

قُلْ إِنِّى لَن يُجِيرَنِى مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٌۭ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلْتَحَدًا

(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنِّى innī بیشک میں
لَن lan ہرگز نہ
يُجِيرَنِى yujīranī پناہ دے گا مجھ کو
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
أَحَدٌۭ aḥadun کوئی ایک
وَلَنْ walan اور ہرگز نہ
أَجِدَ ajida میں پاؤں گا
مِن min
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا کوئی
مُلْتَحَدًا mul'taḥadan جائے پناہ

آیت 23 - سورہ الجن: 16 الفاظ

إِلَّا بَلَـٰغًۭا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِسَـٰلَـٰتِهِۦ ۚ وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا

ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

إِلَّا illā مگر
بَلَـٰغًۭا balāghan پہنچا دیتا ہے
مِّنَ mina طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَرِسَـٰلَـٰتِهِۦ ۚ warisālātihi اور اس کے رسول کی
وَمَن waman اور جو کوئی
يَعْصِ yaʿṣi نافرمانی کرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ warasūlahu اور اس کے رسول کی
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
لَهُۥ lahu اس کے لیے
نَارَ nāra آگ ہے
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ fīhā اس میں
أَبَدًا abadan ہمیشہ ہمیشہ

آیت 24 - سورہ الجن: 11 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوْا۟ مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًۭا وَأَقَلُّ عَدَدًۭا

یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
رَأَوْا۟ ra-aw وہ دیکھیں گے اسے
مَا mā جو
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
فَسَيَعْلَمُونَ fasayaʿlamūna تو عنقریب وہ جان لیں گے
مَنْ man کون
أَضْعَفُ aḍʿafu زیادہ کمزور ہے
نَاصِرًۭا nāṣiran مددگار کے اعتبار سے
وَأَقَلُّ wa-aqallu اور کون زیادہ کم ہیں
عَدَدًۭا ʿadadan تعداد کے اعتبار سے

آیت 25 - سورہ الجن: 11 الفاظ

قُلْ إِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌۭ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُۥ رَبِّىٓ أَمَدًا

کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنْ in نہیں
أَدْرِىٓ adrī میں جانتا
أَقَرِيبٌۭ aqarībun آیا قریب ہے
مَّا mā وہ جو
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ کیے جاتے ہو
أَمْ am یا
يَجْعَلُ yajʿalu مقرر کردے گا
لَهُۥ lahu اس کے لیے
رَبِّىٓ rabbī میرا رب،
أَمَدًا amadan کوئی مدت

آیت 26 - سورہ الجن: 7 الفاظ

عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِۦٓ أَحَدًا

غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا

عَـٰلِمُ ʿālimu جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کا
فَلَا falā پس نہیں
يُظْهِرُ yuẓ'hiru وہ ظاہر کرتا
عَلَىٰ ʿalā پر
غَيْبِهِۦٓ ghaybihi اپنے غیب
أَحَدًا aḥadan کسی ایک کو

آیت 27 - سورہ الجن: 13 الفاظ

إِلَّا مَنِ ٱرْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍۢ فَإِنَّهُۥ يَسْلُكُ مِنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِۦ رَصَدًۭا

ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے

إِلَّا illā مگر
مَنِ mani جس کو
ٱرْتَضَىٰ ir'taḍā وہ پسند کرے
مِن min میں سے
رَّسُولٍۢ rasūlin رسولوں
فَإِنَّهُۥ fa-innahu پس بیشک
يَسْلُكُ yasluku وہ چلاتا ہے
مِنۢ min
بَيْنِ bayni اس کے
يَدَيْهِ yadayhi آگے
وَمِنْ wamin اور
خَلْفِهِۦ khalfihi اس کے پیچھے
رَصَدًۭا raṣadan محافظ

آیت 28 - سورہ الجن: 13 الفاظ

لِّيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُوا۟ رِسَـٰلَـٰتِ رَبِّهِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَأَحْصَىٰ كُلَّ شَىْءٍ عَدَدًۢا

تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

لِّيَعْلَمَ liyaʿlama تاکہ وہ جان لے
أَن an کہ
قَدْ qad تحقیق
أَبْلَغُوا۟ ablaghū انہوں نے پہنچا دئیے
رِسَـٰلَـٰتِ risālāti پیغامات
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کے
وَأَحَاطَ wa-aḥāṭa اور احاطہ کیا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے
لَدَيْهِمْ ladayhim جو ان کے پا س ہے
وَأَحْصَىٰ wa-aḥṣā اور اس نے گن رکھا ہے
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَدَدًۢا ʿadadan عدد کے اعتبار سے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود