قرآن کا صفحہ 590 پڑھیں

مصحف کا صفحہ 590 22 آیات پر مشتمل ہے۔ یہ جُز 30، حزب 59 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں صفحہ 590

22
آیات
30
جُز
59
حزب
1
سورت

صفحہ 590 میں سورتیں

البروج · جُز 30
جُز 30
صفحہ 590
سورة البروج
جُز 30 42.0% (237/564)
حزب 59 85.9% (237/276)

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ ﴿١﴾

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ ﴿٢﴾

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

وَشَاهِدٍۢ وَمَشْهُودٍۢ ﴿٣﴾

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ ﴿٤﴾

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ ﴿٥﴾

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌۭ ﴿٦﴾

جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌۭ ﴿٧﴾

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ﴿٨﴾

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ ﴿٩﴾

وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ ﴿١٠﴾

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ ﴿١١﴾

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿١٢﴾

بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ﴿١٣﴾

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ ﴿١٤﴾

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ ﴿١٥﴾

عرش کا مالک بڑی شان والا

فَعَّالٌۭ لِّمَا يُرِيدُ ﴿١٦﴾

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ ﴿١٧﴾

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ﴿١٨﴾

(یعنی) فرعون اور ثمود کا

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍۢ ﴿١٩﴾

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ﴿٢٠﴾

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌۭ مَّجِيدٌۭ ﴿٢١﴾

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

فِى لَوْحٍۢ مَّحْفُوظٍۭ ﴿٢٢﴾

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

بسم الله الرحمن الرحيم اتوار 9 ربیع الاول
الأحد 9 ربيع الأول
أحدب متزايد بڑھتا ہوا گول چاند دن 9.7 / 29.5
روشنی 73%
پورا چاند 5 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج