رکوع 536 سورت Ash-Sharh (آیات 1–8) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 8 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔
10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا
coran.read_full_page : قرآن کا رکوع 536 پڑھیں →
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ﴿٤﴾
اور تمہارا ذکر بلند کیا
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ﴿٥﴾
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا ﴿٦﴾
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ﴿٧﴾
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ﴿٨﴾
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو