رکوع 543 سورت Al-Qaria (آیات 1–11) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔
10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا
coran.read_full_page : قرآن کا رکوع 543 پڑھیں →
ٱلْقَارِعَةُ ﴿١﴾
کھڑ کھڑانے والی
مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٢﴾
کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٣﴾
اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ ﴿٤﴾
(وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ ﴿٥﴾
اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٦﴾
تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ ﴿٧﴾
وہ دل پسند عیش میں ہو گا
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٨﴾
اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌۭ ﴿٩﴾
اس کا مرجع ہاویہ ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ ﴿١٠﴾
اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
نَارٌ حَامِيَةٌۢ ﴿١١﴾
دہکتی ہوئی آگ ہے