سورت Al-Kafirun (الكافرون) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 6 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔
10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہcoran.read_full_page : سورت Al-Kafirun پڑھیں →
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْكَـٰفِرُونَ ﴿١﴾
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٣﴾
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾
اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٥﴾
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ ﴿٦﴾
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر