نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ دو مُد جو سے کیا تھا۔

اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ دو مُد جو سے کیا تھا۔

حدیث کے راوی: اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ دو مُد جو سے کیا تھا۔

عن صفية بنت شيبة رضي الله عنها قالت: «أَوْلَمَ النبي صلى الله عليه وسلم على بعض نسائه بِمُدَّيْنِ من شعير».

حدیث کی وضاحت: نبی ﷺ نے اپنی کسی بیوی کا ولیمہ دو مُد جو سے کیا تھا۔

حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ نبی ﷺ نے امہات المومنین میں سے کسی سے شادی کی اور ان کے لیے ولیمہ کیا۔ ان کے ولیمہ میں آپ ﷺ نے جَو کھانا پکوایا وہ دو مد جَو سے تیار کیا تھا، جَو کے علاوہ آپ ﷺ کے پاس کچھ بھی نہ تھا۔ اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہےکہ آپ ﷺ تنگ دست تھے لیکن باجود مشکل اور سخت حالات کے آپ ﷺ نے ولیمہ کی یہ سنت نہ چھوڑی اور نہ ہی اس میں کچھ اہمال برتا۔ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ ایک بکری سے کم پر بھی ولیمہ کرنا صحیح ہے اور یہ کہ جو کھانا بھی سہولت کےساتھ میسر ہو اسی سے ولیمہ ہو جاتا ہے۔ اس کا دار ومدار انسان کی طاقت و وسعت پر ہے۔

موضوعات : آپ ﷺ کے ازواج مطہرات اور نبوی گھرانے کے حالات · ولیمہ

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
بدر پورا چاند دن 16.5 / 29.5
روشنی 96%
نیا چاند 13 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود