اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ”بے شک اللہ تعالی اس بندے سے محبت رکھتا ہے، جو متقی (پرہیزگار)، مخلوق سے بے نیاز اور پوشید…
صحيح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ الْغَنِيَّ الْخَفِيَّ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ اپنے کچھ بندوں سے محبت رکھتا ہے،
جن میں سے پہلا بندہ متقی یعنی اللہ کے احکام کی تعمیل کرنے والا اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنے والا شخص ہے۔
اللہ بے نیازی کی شان والے بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جس کی نیازمندیوں کا دائرہ اللہ کی ذات تک محدود ہو۔ وہ دوسرے کسی پر دھیان نہ دیتا ہو۔
وہ اپنے ایسے پوشیدہ حال بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جومتواضع، اپنے رب کی عبادت کرتا ہو، اپنی دنیا و آخرت کے فائدے کی چیزوں میں مشغول رہتا ہو اور اس بات پر کوئی توجہ نہ دیتا ہو کہ اسے کوئی جانے یا اس کی کوئی تعریف کرے۔
موضوعات : اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق