اسلام > Ur > حدیث > دعوت و احتساب > جس نے میری اطاعت کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ …
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعاً: «من أطاعني فقد أطاع الله، ومن عصاني فقد عصى الله، ومن يطع الأمير فقد أطاعني، ومن يعص الأمير فقد عصاني».
اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آپ ﷺ کی اطاعت کرنا ایسا ہے، جیسے اللہ کی اطاعت کرنا۔ اور نبی ﷺ اسی کام کا حکم دیتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ اور آپ ﷺ کی امت کے لیے مشروع فرمایا۔ لہٰذا آپ ﷺ کسی چیز کا حکم دیں، تو وہ اللہ کی طرف سے مشروع ہوتا ہے۔ چنانچہ جو آپ ﷺ کی اطاعت کرے گا، وہ اللہ کی اطاعت کرے گا اور جو آپ کی نافرمانی کرے گا، وہ اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہوگا۔
اور جب انسان امیر کی اطاعت کرتا ہے، تو گویا اس نے اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت کی اور جب وہ امیر کی نافرمانی کرتا ہے، تو گویا اس نے اللہ کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی۔ کیوںکہ اللہ کے رسول ﷺ نے کئی ساری احادیث میں امیر کی اطاعت کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ الا یہ کہ امیر نافرمانی کا حکم دے۔ ( تو اس معصیت میں امیر کی اطاعت جائز نہیں)۔
موضوعات : امام کے رعیت پر حقوق