’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے…
اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے…
حدیث کے راوی: متفق عليه
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے ج…
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا اليَهُودَ، حَتَّى يَقُولَ الحَجَرُ وَرَاءَهُ اليَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ، هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ».
حدیث کی وضاحت: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے ج…
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ نہ ہو- اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ کوئی یہودی مسلمانوں کی نگاہ سے چھپنے کے لیے پتھر کے پیچھے جاکر پناہ لے اور اللہ تعالی پتھر کو قوت گویائی عطا کرے اور وہ مسلمان کو آواز دے کر بتائے کہ اس کے پیچھے یہودی چھپا ہے اور وہ آکر اسے قتل کرڈالے۔
اسباق: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے ج…
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مستقبل میں واقع ہونے والے کچھ غیبی امور کے بارے میں اسی طرح بتایا ہے، جس طرح اللہ تعالی نے آپ کو معلومات فراہم کی ہے۔ یہ امور لامحالہ سامنے آکر رہیں گے۔
- آخری زمانے میں یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں کی جنگ ہوگی اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
- دین اسلام قیامت تک باقی اور تمام ادیان پر غالب رہے گا۔
- اللہ تعالی دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پتھر کو آخری زمانے میں قوت گویائی عطا کرے گا۔
موضوعات :
برزخی زندگی
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
أستغفر الله
میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں