غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے
اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے
حدیث کے راوی: رواه مسلم
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے
عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُون» قالها ثلاثًا.
حدیث کی وضاحت: غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم -آسمانی ہدایت اور دلیل کے بغیر- اپنے دین و دنیا اور اپنے اقوال و افعال میں بال کی کھال نکالنے والوں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی بیان کردہ شرعی حد سے آگے بڑھنے والوں کی ناکامی اور خسارے کی نشان دہی کی ہے۔
اسباق: غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے
- کسی بھی کام میں تشدد اور تکلف کا شکار ہونا حرام ہے اور اس سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ خاص طور سے عبادتوں اور نیک لوگوں کی تعظیم کے مسئلے میں۔
- عبادت وغیرہ میں زیادہ کامل صورت کی تلاش ایک قابل تعریف بات ہے اور یہ شریعت کی پیروی سے حاصل ہوتی ہے۔
- اہمیت کی حامل بات کی تاکید مستحب ہے، کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس جملے کو تین بار دوہرایا ہے۔
- مذہب اسلام میں موجود نرمی اور آسانی کا بیان۔
موضوعات :
توحیدِ اُلوہیت
بسم الله الرحمن الرحيم
بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
سبحان الله
اللہ کی تسبیح