اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو، کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ…
اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو، کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ…
حدیث کے راوی: اسے دارقطنی نے اپنی سنن وغیرہ میں روایت کیا ہے
نووی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو،…
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الخُشَنِيِّ جُرْثُومِ بن نَاشِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال: «إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَحَرَّمَ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ رَحْمَةً لَكُمْ غَيْرَ نِسْيَانٍ فَلَا تَبْحَثُوا عَنْهَا».
حدیث کی وضاحت: اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو،…
اللہ کے نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کچھ چیزیں واجب اور کچھ چیزیں فرض کی ہیں۔ لہذا ان کی پابندی کرو اور انھیں چھوڑنے یا ان کے بارے میں سستی کرنے سے بچو۔ اس نے اپنی ناپسندیدہ چیزوں سے روکنے کے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں، لہذا ان شرعی حدود میں کوئی اضافہ مت کرو۔ اس نے کچھ چیزیں حرام کی ہیں۔ لہذا تم ان میں ملوث ہونے اور ان کے قریب جانے سے بچو۔ ان کے بعد باقی ماندہ چیزوں کو اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے ایسے ہی چھوڑ رکھا ہے اور ان کے بارے میں خاموشی برتی ہے، چنانچہ یہ چیزیں اپنی اصلیت میں مباح ہی رہیں گی۔ لہذا ان کے بارے میں بحث وجستجو نہ کرو۔
اسباق: اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں انھیں ضائع نہ کرو،…
- یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ شریعت سازی کا کام اللہ کا ہے۔
- حدیث میں شریعت کے تمام اصول، یعنی جو کام جائز ہیں اور جو منع ہیں، دونوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شریعت میں ہر حکم یا تو قرآن اور حدیث میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے یا اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ جن امور کے بارے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ان میں سے یا تو کسی کام کے کرنے کا حکم ہے جس کا کرنا یا تو واجب (ضروری) ہے، یا مستحب (پسندیدہ) ہے۔ یا پھر کام سے منع کیا گیا ہے، جس کا کرنا یا تو حرام (سختی سے منع) ہے، یا مکروہ (ناپسندیدہ) ہے۔
- اللہ نے جس چیز کے بارے میں خاموشی برتی ہے، نہ اسے فرض کیا ہے، نہ اس پر حد متعین کی ہے اور نہ اس سے منع کیا ہے، وہ حلال ہے۔
- اللہ کے نبی ﷺ کا بہترین انداز بیان کہ اس حدیث میں ایک واضح تقسیم پیش کی۔
- فرائض کی پابندی واجب ہے۔
- اللہ کی حدود کو تجاوز کرنا جائز نہيں ہے۔
موضوعات :
حدود
بسم الله الرحمن الرحيم
بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے