اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ابن آدم کا کوئی ایسا عمل نہیں جو اسے اللہ کے ذکر سے زیادہ اللہ کے عذاب سے نجات دینے والا ہ…
صحیح لغیرہ27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن معاذ بن جبل رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ».
اللہ تعالی نے اپنے مومن بندوں کے لیے ایسے اسباب پیدا کیے ہیں جن کے ذریعے جنت حاصل کی جاتی ہے اور جہنم سے بچا جاتا ہے۔ انہی اسباب میں سے ایک سبب اللہ سبحانہ و تعالی کا ذکر ہے۔
یہ حدیث ذکر کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ دنیا و آخرت کی خوفناکیوں سے نجات دینے کے بڑے اسباب میں سے ہے۔ یہ جہنم سے نجات کا ایک ذریعہ ہے اوریہ ایک ایسی فضیلت ہے جو ذکر کے فضائل میں سے سب بڑی فضیلت سمجھی جاتی ہے۔
موضوعات : ذکر کے فضیلت