اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ نے جواب دیا: ہاں! اس ن…
صحیحفہرست مضامین :
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي أُمامة الباهلي رضي الله عنه : أنَّ رجلا قال: يا رسول الله، أَنَبِيًّا كان آدم؟ قال: «نعم» . قال: كم بيْنه وبيْن نوح؟ قال: «عشرة قُرُون» . قال: كم بيْن نوح وإبراهيم؟ قال: «عشرة قُرُون» . قال: يا رسول الله، كم كانت الرُّسُل؟ قال: «ثلاثمائة وخمسة عشر».
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ اس حدیث میں بیان کر رہے ہیں کہ ایک آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب دیا کہ ہاں وہ نبی تھے۔ پھر اس نے آدم اور نوح علیہما السلام کے بیچ کا زمانی فاصلہ جاننا چاہا، تو آپ نے بتایا کہ یہ فاصلہ دس پشتوں کے گزرنے کی مدت کے برابر تھا۔ پھر اس نے نوح اور ابراہیم علیہما السلام کے بیچ کا زمانی فاصلہ پوچھا، تو آپ نے اس کے جواب میں بھی وہی کہا کہ دس پشتوں کے گزرنے کے برابر فاصلہ تھا۔ پھر اس نے رسولوں کی تعداد پوچھی، تو بتایا کہ ان کی تعداد تین سو پندرہ تھی۔
موضوعات : سابقہ انبیاء اور رسول علیہم السلام