ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا اور فرمایا: نبی ﷺ ای…

اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا اور فرمایا: نبی ﷺ ای…

حدیث کے راوی: متفق علیہ

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے…

عن أنسٍ رضي الله عنه : أنّهُ مَرَّ على صِبْيَانِ، فَسَلَّمَ عليهم، وقالَ: كانَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم يَفعلُهُ.

حدیث کی وضاحت: ان کا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے…

حدیث میں تواضع اختیار کرنے اورتمام لوگوں کو سلام کرنے کی ترغیب ہے اور آپ ﷺ کی تواضع کا بیان ہے۔ اسی تواضع کا ایک مظاہرہ یہ کہ آپ ﷺ کا گزر جب بچوں کے پاس سے ہوتا تو آپ ﷺ انہیں سلام کیا کرتے تھے، اور آپ ﷺ کے صحابہ بھی آپ کی اقتدا میں ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ چنانچہ انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کیا کرتے تھے۔ بچے بازار میں کھیل رہے ہوتے اور آپ وہاں سے گزرتے تو انہیں سلام کرتے اور فرماتے کہ: نبی ﷺ ایسا ہی کیا کرتے تھے یعنی جب آپ ﷺ کا بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کیا کرتے تھے۔ یہ تواضع اور حسنِ خلق کا مظاہرہ ہے اور اس میں تربیت، اچھی تعلیم اور راہنمائی کا پہلو بھی ہے کیونکہ بچوں کو جب کوئی شخص سلام کرتا ہے تو انہیں اس کی عادت پڑجاتی ہے اور یہ ان کے دلوں میں سرشت کی مانند رچ بس جاتا ہے۔

موضوعات : سلام کرنے اور اجازت چاہنے کے آداب

بسم الله الرحمن الرحيم بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
أحدب متناقص گھٹتا ہوا گول چاند دن 16.7 / 29.5
روشنی 96%
نیا چاند 13 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود