اسلام > Ur > حدیث > قرآن کریم اور اس کے علوم > اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس موجود اللہ کی کتاب کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟…
صحيح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ مَعَكَ أَعْظَمُ؟» قَالَ: قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ مَعَكَ أَعْظَمُ؟» قَالَ: قُلْتُ: {اللهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [البقرة: 255]. قَالَ: فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: «وَاللهِ لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ، أَبَا الْمُنْذِرِ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب سے کتاب الہی کی سب سے عظیم آیت کے بارے میں پوچھا، تو ان کو جواب دینے میں تردد اور پس وپیش ہونے لگا۔ لیکن پھر جواب دیا کہ وہ آیت الکرسی (الله لا إله إلا هو الحي القيوم) ہے، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جواب کی تائید کی اور اس بات کا اشارہ کرنے کے لیے ان کے سینے پر ہاتھ مارا کہ ان کا سینہ علم وحکمت سے پُر ہے۔ نیز ان کے لیے یہ دعا کی کہ یہ علم ان کے لیے باعث سعادت ہو اور ان کی راہ میں آسانی ہی آسانی آئے۔
موضوعات : سورتوں اور آیات کے فضائل · علم کی فضیلت