”جو شخص اپنے بھائی کی عزت وناموس کا (اس کی غیر موجودگی میں) دفاع کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے…
اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت وناموس کا (اس کی غیر موجودگی میں) دفاع کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے…
حدیث کے راوی: رواه الترمذي وأحمد
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت وناموس کا (اس کی غیر موجودگی…
عن أبي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ رَدَّ اللهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ».
حدیث کی وضاحت: ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت وناموس کا (اس کی غیر موجودگی…
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو شخص اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں کسی کو اس کی مذمت کرنے یا اس کے ساتھ برا سلوک کرنے سے روک کر اپنے مسلمان بھائی کا دفاع کرتا ہے، اللہ قیامت کے دن اس سے عذاب کو دور رکھے گا۔
اسباق: ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت وناموس کا (اس کی غیر موجودگی…
- مسلمانوں کی عزت و آبرو پر کیچڑ اچھالنے کی ممانعت۔
- انسان کو جزا اسی نوعیت کی دی جائے گی، جس نوعیت کا اس کا عمل رہے گا۔ چنانچہ جو اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرے گا، اللہ اس سے جہنم کی آگ کو دور رکھے گا۔
- اسلام آپسی بھائی چارے اور باہمی تعاون کا مذہب ہے۔
موضوعات :
فضائل و آداب
· اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
لا حول ولا قوة إلا بالله
اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں