”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔
اسلام > Ur > حدیث > قرآن کریم اور اس کے علوم > ”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔
حدیث کے راوی: رواه البخاري
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھا…
عن عثمان رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ».
حدیث کی وضاحت: ”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھا…
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ کے نزدیک سب سے افضل اور اونچے درجے والا مسلمان وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا، یعنی اسے پڑھنا سیکھا، یاد کیا اور اس سے مسائل اخذ کرنا سیکھا اور اس کی تفسیر سیکھی اور ساتھ ہی اپنے پاس موجود قرآن کے علم پر عمل کرتے ہوئے اسے دوسروں کو سکھایا۔
اسباق: ”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھا…
- قرآن کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ قرآن سب سے اچھا کلام ہے، کیوں کہ وہ اللہ کا کلام ہے۔
- سب سے بہتر سیکھنے والا وہ ہے، جو علم کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کی بجائے دوسروں کو سکھائے بھی۔
- قرآن سیکھنے اور سکھانے کے اندر اس کی تلاوت، معانی اور احکام سب شامل ہیں۔
موضوعات :
قرآن کریم میں مشغول رہنے کی فضیلت
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
لا إله إلا الله
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں