اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > ’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ وہ فلاں جگہ میں مرے گا، تو وہ…
صحيح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعَنْ مَطَرِ بْنِ عُكَامِسٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَضَى اللَّهُ لِعَبْدٍ أَنْ يَمُوتَ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالی جب کسی بندے کے حق میں یہ مقدر کرتا ہے کہ وہ ایسی زمین میں فوت ہوگا، جہاں وہ موجود نہیں ہوتا، تو اللہ تعالی وہاں اس کی کوئی حاجت وضرورت پیدا کر دیتا ہے۔ چنانچہ وہ شخص وہاں جاتا ہے اور اسی زمین میں اس کی روح قبض کی جاتی ہے۔
موضوعات : قضا و قدر پر ایمان · موت اور اس سے متعلق احکام