اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > دو الگ الگ ملتوں کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے
حَسَنْ27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «لا يَتَوَارَثُ أهل مِلَّتَيْنِ شتّى».
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دو الگ الگ ادیان کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے۔ چنانچہ مسلمان یہودی یا عیسائی کا وارث نہیں بنے گا اور اسی طرح یہ لوگ مسلمان کے وارث نہیں بن سکتے، کیونکہ یہاں ایک دوسرے کے وارث بننے کی ایک شرط یعنی اتحاد دین، مفقود ہے۔ لہذا، جہاں بھی دین الگ ہوگا، وہاں وارث بننے اور بنانے کی بات نہیں آئے گی۔ یہی جمہور فقہا کا قول ہے۔
موضوعات : میراث کے موانع