اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > اللہ کے رسول ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ خاص اہتمام سے رکھتے تھے۔
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن عائشة رضي الله عنها قالت: كانَ رسولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَتَحرّى صومَ الإثنينِ والخميسِ.
ام المؤمنين عائشہ رضی اللہ عنہا اللہ کے رسول صلی اللہ عليه وسلم کے بارے میں خبر دے رہی ہیں کہ سوموار اور جمعرات کے روزے کا آپ ﷺ بطور خاص اہتمام فرماتے تھے۔ کيوںکہ ان دنوں ميں اعمال اللہ کے ہاں پيش کیے جاتے ہيں، لہٰذا آپ ﷺ کو يہ پسند تھا کہ آپ کے اعمال اللہ کے ہاں اس حالت میں پيش ہوں کہ آپ روزے سے ہوں، نیز اللہ تعالیٰ ان دنوں ميں ہر مسلمان کو معاف کرديتا ہے سواے ان دو آدمیوں کے جو آپس میں بغض وکينہ رکھنے والے ہوں، جیساکہ دوسری احادیث میں اس کا ذکر آیا ہے۔
موضوعات : نفلی روزہ