”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
حدیث کے راوی: رواه البخاري من حديث جابر، ورواه مسلم من حديث حذيفة
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ».
حدیث کی وضاحت: ”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ہر اچھا اور دوسرے کو فائدہ پہنچانے والا قول و عمل صدقہ ہے اور اس میں اجر و ثواب ہے۔
اسباق: ”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔
- صدقہ صرف وہ مال ہی نہيں ہے، جو انسان دوسرے کو دیتا ہے، بلکہ انسان کا کیا ہوا ہر اچھا کام، اس کی کہی ہوئی ہر اچھی بات اور دوسروں کو پہنچایا ہوا ہر نفع صدقہ کے دائرے میں آتا ہے۔
- اس میں نیک عمل اور ہر ایسے کام کی ترغیب دی گئی ہے، جو دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔
- کسی بھی اچھے کام کو حقیر نہيں جاننا چاہیے، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
موضوعات :
نیک اعمال کے فضائل
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے