اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونے اور اس ک…
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن ابن عمر رضي الله عنهما ، قال: "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الجَلَّالَة في الإبِل: أنْ يُرْكَبَ عليها، أو يُشْرَب مِن أَلْبَانِها".
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جلالہ یعنی گندگی کھانے والے اونٹ پر سوار ہونا اور اس کا دودھ پینا منع ہے۔ ویسے اس میں اس کا گوشت کھانے کی ممانعت بھی شامل ہے، جیسا کہ دوسری حدیثوں سے ثابت ہے۔ یاد رہے کہ اس حدیث میں جو ممانعت آئی ہے، وہ صرف اونٹ کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ اس کے ضمن میں وہ سارے ماکول اللحم جانور اور پرندے آ جاتے ہیں، جو گندگیاں اور نجاستیں کھاتے ہیں، اگر ان کا زیادہ تر گزارہ اسی سے ہوتا ہو تو، کیونکہ ان کا گوشت، دودھ اور پسینہ چوں کہ نجاست کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، اس لیے وہ نجس ہوگا۔ ہاں! اگر اس کے بعد لگاتار تین یا اس سے زیادہ دنوں تک پاک چیزیں کھلائی جائیں، تو ممانعت ختم ہو جائے گی۔
موضوعات : کون سے جانور اور پرندے حلال ہیں اور کون سے حرام ہیں۔