جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!

اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!

حدیث کے راوی: متفق علیہ

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قَبَّلَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم الحسنَ بنَ عليٍّ رضي الله عنهما ، وعنده الأَقْرَعُ بنُ حَابِسٍ، فقال الأَقْرَعُ: إنَّ لي عَشَرَةً من الوَلَدِ ما قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أَحَدًا، فَنَظَرَ إليهِ رسولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فقال: «مَنْ لَا يَرْحَم لَا يُرْحَمُ!».

حدیث کی وضاحت: جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ اس وقت آپ ﷺ کے پاس اقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرع رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں اور میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا“۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”أَوَ أَمْلِكُ أنْ نزعَ اللهُ من قلبِكَ الرَّحْمَةَ“ یعنی اگر اللہ نے تمھارے دل سے رحیمانہ جذبات کو سلب کر لیا ہے، تو میں کیا کر سکتا ہوں! کیا میں انھیں تمھیں دوبارہ لوٹا سکتا ہوں؟

موضوعات : اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق · آپ ﷺ کی رحمدلی

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
بدر پورا چاند دن 16.6 / 29.5
روشنی 96%
نیا چاند 13 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود