سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تمھارے اندر سب سے اچھا ان…

اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تمھارے اندر سب سے اچھا ان…

حدیث کے راوی: رواه أبو داود والترمذي وأحمد

حسن

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھ…

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ».

حدیث کی وضاحت: سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھ…

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ دراصل حسن اخلاق کا مظاہرہ مسکرا کر ملنے، دوسروں کا بھلا کرنے، خوش کلامی کرنے اور کسی کو تکلیف نہ دینے سے ہوتا ہے۔

اسی طرح سب سے بہتر مؤمن وہ ہے جو اپنی عورتوں، مثلا بیوی، بیٹیوں، بہنوں اور دیگر رشتے دار عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔ کیوں کہ یہ عورتیں حسن اخلاق کی سب سے زیادہ حق دار ہیں۔

اسباق: سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھ…

موضوعات : اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق · ازدواجی زندگی

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
بدر پورا چاند دن 16.6 / 29.5
روشنی 96%
نیا چاند 13 دنوں میں
لا حول ولا قوة إلا بالله اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود