اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > تم میں بہترین شخص وہ ہے جو میرے بعد میرے اہل خانہ کے ساتھ اچھاسلوک کرنے والا ہو۔ ابو ہریرہ…
حَسَنْ27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «خيرُكم خيركم لأهلي مِن بعدي». قال: فباع عبد الرحمن بن عوف حديقةً بأربع مائة ألف، فقسَّمها في أزواج النبي صلى الله عليه وسلم .
میرے صحابہ! تم میں بہترین شخص وہ ہے جو میرے اہل کے لیے بہتر ہے یعنی میری وفات کے بعد میری بیویوں میرے بچوں اور میرے عزیز واقارب کے ساتھ (اچھا سلوک کرے)۔صحابہ آپ ﷺ کی وصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ﷺ کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام سے پیش آتے تھے۔اسی قبیل سے یہ واقعہ ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنا ایک باغ چار لاکھ میں فروخت کرنے کے بعد اس کی رقم امہات المؤمنین میں تقسیم کر دیا۔
موضوعات : اہل بیت کے حقوق