اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > اللہ سبحانہ و تعالی ایسے دو آدمیوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کی…
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «يضحكُ اللهُ سبحانه وتعالى إلى رجلين يقتلُ أحدُهما الآخرَ يدخلانِ الجنةَ، يقاتلُ هذا في سبيل الله فيُقْتَلُ، ثم يتوبُ اللهُ على القاتلِ فيُسْلِمُ فَيُسْتَشْهَدُ».
اللہ تعالی دو ایسے آدمیوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے جو دونوں ہی جنت میں جائیں گے۔ بایں طور کہ مسلمان اللہ کے دین کی سربلندی میں لڑ رہا ہو گا کہ ایک کافر اسے قتل کر دے گا اور وہ جنت میں چلا جائے گا۔ پھر اللہ قاتل کو توبہ کی توفیق دے گا اور وہ مسلمان ہو جائے گا اور پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہوا وہ بھی شہید ہو جائے گا۔
موضوعات : توحيدِ اسماء وصفات