اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > اللہ عز وجل نے فرمایا: عزت میری ازار اور کبریائی (بڑائی) میری چادر ہے چنانچہ جو شخص ان دون…
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه قَال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «العز إزاري، والكبرياء ردائي، فمن نازعني بشيء منهما عذبته».
عزت و کبریائی دو ایسی صفات ہیں جو اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور ان دونوں میں اس کا کوئی شریک نہیں جیسے آدمی کی چادر اور تہبند جو اس کا لباس ہوتی ہیں ان میں کوئی اس کا شریک نہیں ہوتا۔ اللہ تعالی نے ان دونوں صفات کو اپنے لئے لازم کر لیا اورانہیں اپنی ان خصوصیات میں سے شمار کیا ہے جن میں کسی کی شرکت نہیں ہوسکتی۔ چنانچہ جو بھی عزت و کبریائی کا دعوی کرتا ہے وہ گویا اللہ کی مملوکہ چیزوں میں اس سے جھگڑتا ہے اور جو اللہ سے جھگڑتا ہے اسے اللہ عذاب میں جھونک دیتا ہے۔
موضوعات : توحيدِ اسماء وصفات