اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > نبوت کے آثار میں سے کچھ باقی نہیں رہا ہے سوائے مبشرات کے۔
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة ـ رضي الله عنه ـ قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «لم يبقَ من النُّبُوَّةِ إلا المُبَشِّرَاتُ» قالوا: وما المُبَشِّرَاتُ ؟ قال: «الرؤيا الصالحة».
نبی ﷺ اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ نیک اور اچھے خواب خوش خبریوں میں سے ہیں اور یہ سلسلہ وحی کے منقطع ہو جانے کے بعد آثار نبوت میں سے ہے اور کوئی ایسا ذریعہ باقی نہ رہے گا جس سے آئندہ پیش آنے والی باتوں کی خبر ہو سکے ماسوا اچھے خوابوں کے۔
موضوعات : خواب کے آداب