”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > ”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
حدیث کے راوی: رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
حسن
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللهِ تَعَالَى مِنَ الدُّعَاءِ».
حدیث کی وضاحت: ”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ کے یہاں دعا سے افضل کوئی عبادت نہيں ہے۔ کیوں کہ اس میں اللہ تعالی کی بے نیازی اور بندے کی بے بسی اور ضرورت مندی کا اعتراف ہے۔
اسباق: ”اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں“۔
- دعا کی فضیلت اور یہ کہ اللہ سے دعا کرنے والا دراصل اللہ کی تعظیم کرتا اور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اللہ پاک غنی ہے، کیوں کہ فقیر سے کچھ مانگا نہیں جاتا، وہ سننے والا ہے‘ کیوں کہ بہرے کو پکارا نہیں جاتا‘ وہ رحیم ہے، کیوں کہ سخت دل سے دعا نہيں کی جاتی، وہ قدرت والا ہے، کیوں عاجز سے دعا نہيں کی جاتی، وہ قریب ہے، کیوں کہ بعید سن نہيں سکتا۔ دعا کرنے والا اس کے علاوہ بھی اللہ کے دیگر جمال و جلال کی صفات کا اقرار کرتا ہے۔
موضوعات :
دعا کی فضیلت
بسم الله الرحمن الرحيم
بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے