جو شخص میرے اس منبر کے پاس گناہ پر مبنی قسم کھائے گا، چاہے ایک مسواک کے بارے میں ہی کیوں ن…

اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > جو شخص میرے اس منبر کے پاس گناہ پر مبنی قسم کھائے گا، چاہے ایک مسواک کے بارے میں ہی کیوں ن…

حدیث کے راوی: اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام مالک نے روایت کیا ہے۔

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: جو شخص میرے اس منبر کے پاس گناہ پر مبنی قسم کھائے گا، چ…

عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «لا يحْلِفُ أحدٌ عند مِنْبَرِي هذا على يَمينٍ آثِمَة، ولو على سِواكٍ أَخْضَرَ، إلا تَبَوَّأَ مَقْعَدَه مِن النار -أو وَجَبَتْ له النار-».

حدیث کی وضاحت: جو شخص میرے اس منبر کے پاس گناہ پر مبنی قسم کھائے گا، چ…

اس حدیث میں جابر رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے بہت بڑے گناہگار ہونے کی بات کہی ہے، جو مسجد نبوی میں رکھے ہوئے آپ کے منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائے، چاہے اس نے قسم کسی حقیر چیز کے بارے میں ہی کیوں نہ کھائی ہو۔ کیونکہ یہ جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم اور آپ اس پر کھڑے ہوکر جو کچھ کہا کرتے تھے، اسے یاد کرنے کی جگہ ہے۔ جب کہ جھوٹی قسم کھانے والا ان باتوں کے برخلاف کام کرتا ہے۔ لہذا، وہ اس طرح کی وعید کا مستحق ہے۔ ویسے تو کسی بھی جگہ جھوٹی قسم کھانا اللہ کی ناراضگی کا باعث ہے، لیکن کسی مبارک جگہ پر اس کا گناہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات : دعوى جات اور ثبوت/ مقدمات اور ثبوت

بسم الله الرحمن الرحيم بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
أحدب متناقص گھٹتا ہوا گول چاند دن 16.6 / 29.5
روشنی 96%
نیا چاند 13 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود