اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ا…
حَسَنْفہرست مضامین :
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه مرفوعاً: «إنَّ الشيطانَ قال: وعِزَّتِك يا رب، لا أَبرحُ أُغوي عبادَك ما دامت أرواحُهم في أجسادهم، قال الربُّ: وعِزَّتي وجَلالي لا أزال أغفرُ لهم ما استغفروني».
”شیطان نے کہا: اے رب! مجھے تیری عزت کی قسم! میں تیرے بندوں کو تب تک بہکاتا رہوں گا، جب تک ان کی روحیں ان کی جسموں میں رہیں گی“ یعنی شیطان نے اللہ تعالی کی عزت کی قسم اٹھائی کہ وہ بندوں کو ان کی ساری زندگی گمراہ کرتا رہے گا۔
”اس پر رب تعالی نے فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! میں تب تک ان کی بخشش کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے“ یعنی رب عز وجل نے اس کے جواب میں فرمایا: مجھے میری عزت اور بزرگی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔
موضوعات : ذکر اللہ کے فوائد