اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > مدینہ کے راستوں پر نگراں فرشتے مقرر ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے اور نہ ہی دجال۔
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «على أَنْقَابِ المدينةِ ملائكةٌ لا يدخلُها الطَّاعونُ، ولا الدَّجَّالُ».
نبی کریمﷺ نے اس حدیث میں مدینہ کے فضائل میں سے یہ بیان کیا ہے کہ اس کے داخلہ کے دروازوں اور راستوں پر فرشتے بطورِ محافظ موجود ہیں۔ اس میں طاعون جو کہ تیز، بکثر پھیلنے والی وبا ہے جس سے کثیر تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں اور دجال داخل نہیں ہو سکے گا۔
موضوعات : علاماتِ قیامت · طب، علاج معالجہ اور شرعی دم