رشتے ناتے کو کاٹنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > رشتے ناتے کو کاٹنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
حدیث کے راوی: متفق عليه
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: رشتے ناتے کو کاٹنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
عن جُبَير بن مُطْعِم رضي الله عنه أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعُ رَحِمٍ».
حدیث کی وضاحت: رشتے ناتے کو کاٹنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے اپنے رشتے داروں سے ان کے واجب حقوق روک دیے، ان کو تکلیف دی یا ان کے ساتھ برا سلوک کیا، وہ اس بات کا حق دار ہے کہ جنت میں کبھی داخل نہ ہو۔
اسباق: رشتے ناتے کو کاٹنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
- رشتے ناتے کو کاٹنا کبیرہ گناہ ہے۔
- صلہ رحمی عام عرف کے مطابق کی جائے گی۔ اس کی نوعیت جگہ، وقت اور اشخاص کے بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے۔
- صلہ رحمی زیارت، صدقہ، اچھے برتاؤ، بیمار کی مزاج پرسی، بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے وغیرہ سے ہوتی ہے۔
- قطع رحمی جس قدر قریبی رشتے دار کی ہوگی، گناہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
موضوعات :
فضائل و آداب
· صلہ رحمی کے فضائل
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے