اسلام > Ur > حدیث > فضائل و آداب > اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے ویسے ہی میرے اخلاق کو بھی اچھا کر دے۔
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :«اللهم كما حَسَّنْت خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي».
انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کرے کہ جیسے اس نے اس کی ظاہری صورت اچھی بنائی ہے اور اسے خوبصورت اور مکمل انداز میں تخلیق کیا ہے، ویسے ہی وہ اس کی باطنی صورت کو بھی اچھا بنا دے اور اسے ایسے عمدہ اخلاق عنایت کرے جن سے اس کی انسانیت کی تکمیل ہو جائے اور ان کی وجہ سے اس کا باطن پاک صاف ہو جائے۔
موضوعات : ماثور دعائیں