”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو یہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے“…
اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو یہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے“…
حدیث کے راوی: متفق عليه
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے،…
عن أبي مسعود رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ يَحْتَسِبُهَا فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ».
حدیث کی وضاحت: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے،…
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر کے لوگوں، جیسے بیوی، والدین اور بچوں وغیرہ پر، جن پر خرچ کرنا لازم ہے، اللہ کا تقرب حاصل کرنے اور ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے، تو اسے صدقے کا ثواب ملے گا۔
اسباق: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے،…
- پریوار پر خرچ کرنے کا بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔
- مؤمن اپنا ہر کام اللہ کی خوش نودی اور اس کے یہاں ملنے والے اجر وثواب حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔
- ہر کام کرتے وقت، جس میں خرچ کرنا بھی شامل ہے، دل میں اچھی نیت رکھنی چاہیے۔
موضوعات :
نفقہ/ خرچ
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے