جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
حدیث کے راوی: رواه البخاري
صحيح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
عن بريدة بن الحصيب رضي الله عنه أنه قال: بَكِّرُوا بِصَلَاةِ الْعَصْرِ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ».
حدیث کی وضاحت: جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جان بوجھ کر عصر کی نماز کو وقت سے مؤخر کرنے سے منع کیا ہے اور بتایا ہے کہ جس نے ایسا کیا، اس کا عمل ضائع ہو جائے گا۔
اسباق: جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا عمل ضائع ہو گیا۔
- اول وقت میں عصر کی نماز پڑھنے کی ترغیب۔
- عصر کی نماز چھوڑنے والے کے لیے بڑی سخت وعید آئی ہے۔ اس نماز کو وقت پر نہ بڑھنا دیگر نمازوں کو وقت پر نہ پڑھنے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔ کیوں کہ یہ وہی درمیانی نماز ہے، جس کے بارے میں خصوصی حکم اللہ تعالی کے اس قول میں دیا گیا ہے : "نمازوں کی حفاﻇت کرو، بالخصوص درمیان والی نماز کی۔" [سورہ بقرہ : 238]
موضوعات :
نماز کی فرضیت اور اسے چھوڑنے والے کا حکم
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
لا إله إلا الله
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں