اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ تین انگلیوں سے کھانا کھایا کرتے تھے اور جب کھانے سے فا…
صحیح27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہعن كعب بن مالك رضي الله عنه قال: رأيتُ رسولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يأكلُ بثلاثِ أَصَابِعَ، فإذا فَرَغَ لَعِقَهَا.
نبی ﷺ تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمایا کرتے تھے۔ یہ تین انگلیاں درمیانی انگلی، تشہد کی انگلی اور انگوٹھا ہوتا تھا۔ اس طرح سے کھانا للچائے ہوئے انداز میں نہ کھانے کی دلیل ہے۔ جب آپ ﷺ کھانے سے فارغ ہو جاتے تو اپنی انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے تھے۔ چنانچہ مستحب ہے کہ تین انگلیوں سے کھایا جائے سوائے اس کے کہ کھانا ایسا ہو جسے تین انگلیوں سے کھانا ممکن نہ ہو۔ اس صورت میں ویسے کھایا جائے جیسے سہولت ہو۔
موضوعات : کھانے پینے کے آداب · ولیمہ