میرے پانچ نام ہیں: میں محمد اور احمد ہوں۔ میں 'الماحی' (مٹانے والا) ہوں کہ میرے ذریعے سے ا…

اسلام > Ur > حدیث > عقیدہ > میرے پانچ نام ہیں: میں محمد اور احمد ہوں۔ میں 'الماحی' (مٹانے والا) ہوں کہ میرے ذریعے سے ا…

حدیث کے راوی: متفق علیہ

صحیح

27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

حدیث کا متن: میرے پانچ نام ہیں: میں محمد اور احمد ہوں۔ میں 'الماحی'…

عن جُبَيْر بن مُطْعِم رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «لِي خمسة أسْماء: أنا محمد، وأحمد، وأنا الماحِي الذي يَمْحُو الله بي الكفر، وأنا الحاشِر الذي يُحشَر الناس على قَدَمِي، وأنا العاقِب».

حدیث کی وضاحت: میرے پانچ نام ہیں: میں محمد اور احمد ہوں۔ میں 'الماحی'…

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے پانچ نام تھے: محمد، احمد، الماحی (مٹانے والا) جس کے ذریعے سے اللہ کفر اور اس پر چلنے والوں کا صفایا کرے گا، الحاشر (جمع کرنے والا) جو قیامت کے دن دیگر لوگوں سے پہلے اٹھا کر میدان حشر میں لایا جائے گا اور العاقب (آخری نبی) جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ یعنی آپ آخری نبی تھے اور آپ کے بعد اس سلسلے کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ نام ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے بس اتنے ہی نام ہیں، بلکہ صحیح حدیثوں سے آپ کے اور بھی کئی نام ثابت ہیں۔ جیسے المقفی (آخری نبی)، نبی الرحمۃ (رحمت والا نبی) اور نبی التوبۃ (توبہ والا نبی) وغیرہ۔

موضوعات : ہمارے نبی محمدﷺ

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 15 جمادی الاول
الثلاثاء 15 جمادى الأولى
بدر پورا چاند دن 16.5 / 29.5
روشنی 97%
نیا چاند 13 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود