سورہ الحاقة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الحاقة لفظ بہ لفظ

الحاقة (الحاقة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 52 آیات، 258 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

258 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحاقة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الحاقة: 1 لفظ

ٱلْحَآقَّةُ

سچ مچ ہونے والی

ٱلْحَآقَّةُ al-ḥāqatu حق ہونے والی۔ ثابت ہونے والی

آیت 2 - سورہ الحاقة: 2 الفاظ

مَا ٱلْحَآقَّةُ

وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

مَا mā کیا ہے
ٱلْحَآقَّةُ l-ḥāqatu وہ ثابت ہوکررہنے والی

آیت 3 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ

اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

وَمَآ wamā اور کیا
أَدْرَىٰكَ adrāka چیز بتائے تجھ کو
مَا mā کیا ہے
ٱلْحَآقَّةُ l-ḥāqatu وہ ثابت ہوکررہنے والی

آیت 4 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ

کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا

كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
ثَمُودُ thamūdu ثمود نے
وَعَادٌۢ waʿādun اور عاد نے
بِٱلْقَارِعَةِ bil-qāriʿati کھڑکا دینے والی کو

آیت 5 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ

سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے

فَأَمَّا fa-ammā تو رہے
ثَمُودُ thamūdu ثمود
فَأُهْلِكُوا۟ fa-uh'likū پس وہ ہلاک کہے گئے
بِٱلطَّاغِيَةِ bil-ṭāghiyati اونچی آواز سے

آیت 6 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

وَأَمَّا عَادٌۭ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍۢ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍۢ

رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

وَأَمَّا wa-ammā اور رہے
عَادٌۭ ʿādun عاد
فَأُهْلِكُوا۟ fa-uh'likū پس وہ ہلاک کیے گئے
بِرِيحٍۢ birīḥin ساتھ ایک ہوا کے
صَرْصَرٍ ṣarṣarin پالے والی۔ تند
عَاتِيَةٍۢ ʿātiyatin سرکش ۔ حد سے نکلنے والی

آیت 7 - سورہ الحاقة: 15 الفاظ

سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍۢ وَثَمَـٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًۭا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍۢ

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

سَخَّرَهَا sakharahā مسلط کردیا اس کو
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
سَبْعَ sabʿa ساتھ
لَيَالٍۢ layālin راتوں تک
وَثَمَـٰنِيَةَ wathamāniyata اور آٹھ
أَيَّامٍ ayyāmin دن
حُسُومًۭا ḥusūman پے درپے۔ مسلسل
فَتَرَى fatarā تو تم دیکھتے
ٱلْقَوْمَ l-qawma لوگوں کو۔ قوم کو
فِيهَا fīhā اس میں
صَرْعَىٰ ṣarʿā گرے ہوئے ہیں
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
أَعْجَازُ aʿjāzu تنے ہیں
نَخْلٍ nakhlin کھجور کے درخت کے
خَاوِيَةٍۢ khāwiyatin خالی۔ کھوکھلے

آیت 8 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍۢ

بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟

فَهَلْ fahal تو کیا
تَرَىٰ tarā تم دیکھتے ہو
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنۢ min کوئی
بَاقِيَةٍۢ bāqiyatin باقی بچا ہوا

آیت 9 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

وَجَآءَ wajāa اور آیا
فِرْعَوْنُ fir'ʿawnu فرعون
وَمَن waman اور جو
قَبْلَهُۥ qablahu اس سے پہلے تھے
وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ wal-mu'tafikātu اور اٹھائی جانے والی بستیاں
بِٱلْخَاطِئَةِ bil-khāṭi-ati ساتھ خطا کے

آیت 10 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةًۭ رَّابِيَةً

انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

فَعَصَوْا۟ faʿaṣaw تو انہوں نے نافرمانی کی
رَسُولَ rasūla رسول کی
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کے
فَأَخَذَهُمْ fa-akhadhahum تو اس نے پکڑ لیا ان کو
أَخْذَةًۭ akhdhatan ایک پکڑ
رَّابِيَةً rābiyatan سخت سے

آیت 11 - سورہ الحاقة: 7 الفاظ

إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَـٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ

جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا

إِنَّا innā بیشک ہم
لَمَّا lammā جب
طَغَا ṭaghā بلندی میں تجاوز کرگیا
ٱلْمَآءُ l-māu پانی
حَمَلْنَـٰكُمْ ḥamalnākum سوار کیا ہم نے تم کو
فِى fī میں
ٱلْجَارِيَةِ l-jāriyati کشتی

آیت 12 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةًۭ وَتَعِيَهَآ أُذُنٌۭ وَٰعِيَةٌۭ

تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں

لِنَجْعَلَهَا linajʿalahā تاکہ ہم بنادیں اس کو
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
تَذْكِرَةًۭ tadhkiratan یاد دہانی
وَتَعِيَهَآ wataʿiyahā اور یاد رکھیں اس کو
أُذُنٌۭ udhunun کان
وَٰعِيَةٌۭ wāʿiyatun یاد رکھنے والے

آیت 13 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ

تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
نُفِخَ nufikha پھونک دیا جائے گا
فِى fī میں
ٱلصُّورِ l-ṣūri صور
نَفْخَةٌۭ nafkhatun پھونکنا
وَٰحِدَةٌۭ wāḥidatun ایک ہی بار

آیت 14 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ

اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے

وَحُمِلَتِ waḥumilati اور اٹھائی جائے گی
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
وَٱلْجِبَالُ wal-jibālu اور پہاڑ
فَدُكَّتَا fadukkatā تو دونوں توڑ دئیے جائیں گے
دَكَّةًۭ dakkatan توڑنا
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan یکبارگی

آیت 15 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

فَيَوْمَئِذٍۢ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی

فَيَوْمَئِذٍۢ fayawma-idhin تو اس دن
وَقَعَتِ waqaʿati واقع ہوجائے گی
ٱلْوَاقِعَةُ l-wāqiʿatu واقع ہونے والی

آیت 16 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍۢ وَاهِيَةٌۭ

اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا

وَٱنشَقَّتِ wa-inshaqqati اور پھٹ جائے گا
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
فَهِىَ fahiya تو وہ
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
وَاهِيَةٌۭ wāhiyatun سست ہوگا ۔ کمزور ہوگا

آیت 17 - سورہ الحاقة: 9 الفاظ

وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍۢ ثَمَـٰنِيَةٌۭ

اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے

وَٱلْمَلَكُ wal-malaku اور فرشتے
عَلَىٰٓ ʿalā ہوں گےپر
أَرْجَآئِهَا ۚ arjāihā اس کے کناروں
وَيَحْمِلُ wayaḥmilu اور اٹھائے ہوئے ہوں گے
عَرْشَ ʿarsha عرش
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کا
فَوْقَهُمْ fawqahum اپنے اوپر
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
ثَمَـٰنِيَةٌۭ thamāniyatun آٹھ (فرشتے)

آیت 18 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

يَوْمَئِذٍۢ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌۭ

اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی

يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
تُعْرَضُونَ tuʿ'raḍūna تم پیش کیے جاؤ گے
لَا lā نہ
تَخْفَىٰ takhfā چھپ سکے گی
مِنكُمْ minkum تم سے
خَافِيَةٌۭ khāfiyatun چھپنے والی۔ کوئی راز

آیت 19 - سورہ الحاقة: 9 الفاظ

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَـٰبِيَهْ

تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

فَأَمَّا fa-ammā تو رہا
مَنْ man وہ جو
أُوتِىَ ūtiya دیا گیا
كِتَـٰبَهُۥ kitābahu کتاب اپنی۔ نامہ اعمال
بِيَمِينِهِۦ biyamīnihi اپنے دائیں ہاتھ میں
فَيَقُولُ fayaqūlu تو وہ کہے گا
هَآؤُمُ hāumu لو
ٱقْرَءُوا۟ iq'raū پڑھو
كِتَـٰبِيَهْ kitābiyah میری کتاب

آیت 20 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهْ

مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا

إِنِّى innī بیشک میں
ظَنَنتُ ẓanantu میں یقین رکھتا تھا
أَنِّى annī کہ بیشک میں
مُلَـٰقٍ mulāqin ملاقات کرنے والا ہوں
حِسَابِيَهْ ḥisābiyah اپنے حساب سے

آیت 21 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ

پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا

فَهُوَ fahuwa تو وہ
فِى fī میں ہوگا
عِيشَةٍۢ ʿīshatin عیش
رَّاضِيَةٍۢ rāḍiyatin دل پسند

آیت 22 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ

(یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں

فِى fī میں
جَنَّةٍ jannatin جنت
عَالِيَةٍۢ ʿāliyatin بلند

آیت 23 - سورہ الحاقة: 2 الفاظ

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌۭ

جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے

قُطُوفُهَا quṭūfuhā میوے جس کے
دَانِيَةٌۭ dāniyatun جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ جھک رہے ہوں گے۔ جھکے جارہے ہوں گے

آیت 24 - سورہ الحاقة: 8 الفاظ

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ

جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

كُلُوا۟ kulū کھاؤ
وَٱشْرَبُوا۟ wa-ish'rabū اور پیو
هَنِيٓـًٔۢا hanīan مزے سے
بِمَآ bimā بوجہ اس کے
أَسْلَفْتُمْ aslaftum جو کرچکے تم
فِى fī میں
ٱلْأَيَّامِ l-ayāmi دنوں
ٱلْخَالِيَةِ l-khāliyati گذشتہ

آیت 25 - سورہ الحاقة: 10 الفاظ

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَـٰبِيَهْ

اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا

وَأَمَّا wa-ammā اور رہا
مَنْ man وہ جو کوئی
أُوتِىَ ūtiya دیا گیا
كِتَـٰبَهُۥ kitābahu کتاب اپنی
بِشِمَالِهِۦ bishimālihi اپنے بائیں ہاتھ میں
فَيَقُولُ fayaqūlu تو وہ کہے گا
يَـٰلَيْتَنِى yālaytanī اے کاش کہ میں
لَمْ lam نہ
أُوتَ ūta دیا جاتا
كِتَـٰبِيَهْ kitābiyah اپنا نامہ اعمال۔ اپنی کتاب

آیت 26 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ

اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے

وَلَمْ walam اور نہ
أَدْرِ adri میں جانتا
مَا mā کیا ہے
حِسَابِيَهْ ḥisābiyah حساب میرا

آیت 27 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

يَـٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ

اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی

يَـٰلَيْتَهَا yālaytahā اے کاش کہ وہ
كَانَتِ kānati ہوتی
ٱلْقَاضِيَةَ l-qāḍiyata فیصلہ کن ۔ فیصلہ کرنے والی

آیت 28 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ

آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا

مَآ mā نہ
أَغْنَىٰ aghnā کام آیا
عَنِّى ʿannī مجھ کو
مَالِيَهْ ۜ māliyah مال میرا

آیت 29 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

هَلَكَ عَنِّى سُلْطَـٰنِيَهْ

(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی

هَلَكَ halaka ہلاک ہوگیا
عَنِّى ʿannī مجھ سے
سُلْطَـٰنِيَهْ sul'ṭāniyah سلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا

آیت 30 - سورہ الحاقة: 2 الفاظ

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو

خُذُوهُ khudhūhu پکڑو اس کو
فَغُلُّوهُ faghullūhu پھر طوق پہناؤ اس کو

آیت 31 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ

پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

ثُمَّ thumma پھر
ٱلْجَحِيمَ l-jaḥīma جہنم میں
صَلُّوهُ ṣallūhu جھونکو اس کو

آیت 32 - سورہ الحاقة: 7 الفاظ

ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍۢ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًۭا فَٱسْلُكُوهُ

پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

ثُمَّ thumma پھر
فِى fī میں
سِلْسِلَةٍۢ sil'silatin ایک زنجیر (میں)
ذَرْعُهَا dharʿuhā پیمائش اس کی
سَبْعُونَ sabʿūna ستر
ذِرَاعًۭا dhirāʿan گز ہے
فَٱسْلُكُوهُ fa-us'lukūhu پس داخل کرو اس کو

آیت 33 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ

یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا

إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna تھا
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان رکھتا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi جو بڑا ہے

آیت 34 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا

وَلَا walā اور نہیں
يَحُضُّ yaḥuḍḍu ترغیب دیتا تھا
عَلَىٰ ʿalā اوپر
طَعَامِ ṭaʿāmi کھلانے کے
ٱلْمِسْكِينِ l-mis'kīni مسکین کے

آیت 35 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَـٰهُنَا حَمِيمٌۭ

سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

فَلَيْسَ falaysa تو نہیں ہے
لَهُ lahu اس کے لیے
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
هَـٰهُنَا hāhunā یہاں
حَمِيمٌۭ ḥamīmun کوئی ولی دوست

آیت 36 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍۢ

اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

وَلَا walā اور نہ
طَعَامٌ ṭaʿāmun کوئی کھانا
إِلَّا illā مگر
مِنْ min
غِسْلِينٍۢ ghis'līnin پیپ کا۔ زخموں کے دھون کا مگر پیپ کا۔ زخموں کے دھون کا

آیت 37 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَـٰطِـُٔونَ

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

لَّا lā نہیں
يَأْكُلُهُۥٓ yakuluhu کھائیں گے اس کو
إِلَّا illā مگر
ٱلْخَـٰطِـُٔونَ l-khāṭiūna خطا کار

آیت 38 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ

تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

فَلَآ falā پس نہیں
أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تُبْصِرُونَ tub'ṣirūna جو تم دیکھتے ہو

آیت 39 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

وَمَا لَا تُبْصِرُونَ

اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

وَمَا wamā اور جو
لَا lā نہیں
تُبْصِرُونَ tub'ṣirūna تم دیکھتے

آیت 40 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ

کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَقَوْلُ laqawlu البتہ ایک بات ہے
رَسُولٍۢ rasūlin فرشتے کی
كَرِيمٍۢ karīmin معزز

آیت 41 - سورہ الحاقة: 7 الفاظ

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تُؤْمِنُونَ

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

وَمَا wamā اور نہیں
هُوَ huwa وہ
بِقَوْلِ biqawli کسی قول
شَاعِرٍۢ ۚ shāʿirin شاعر کا
قَلِيلًۭا qalīlan کتنا کم
مَّا mā تم
تُؤْمِنُونَ tu'minūna ایمان لاتے ہو

آیت 42 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تَذَكَّرُونَ

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

وَلَا walā اور نہ ہی
بِقَوْلِ biqawli قول ہے
كَاهِنٍۢ ۚ kāhinin کسی کا ہن
قَلِيلًۭا qalīlan کتنا تھوڑا
مَّا mā تم
تَذَكَّرُونَ tadhakkarūna نصیحت پکڑتے ہو

آیت 43 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

تَنزِيلٌۭ tanzīlun نازل کردہ ہے
مِّن min طرف سے
رَّبِّ rabbi رب
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna العالمین کی

آیت 44 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

وَلَوْ walaw اور اگر
تَقَوَّلَ taqawwala بات بنا لیتا۔ بات گھڑ لیتا
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
بَعْضَ baʿḍa بعض
ٱلْأَقَاوِيلِ l-aqāwīli باتیں

آیت 45 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

لَأَخَذْنَا la-akhadhnā البتہ پکڑ لیتے ہم
مِنْهُ min'hu اس کو
بِٱلْيَمِينِ bil-yamīni دائیں ہاتھ سے

آیت 46 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

ثُمَّ thumma پھر
لَقَطَعْنَا laqaṭaʿnā البتہ کاٹ دیتے ہم
مِنْهُ min'hu اس سے
ٱلْوَتِينَ l-watīna رگ گردن

آیت 47 - سورہ الحاقة: 6 الفاظ

فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَـٰجِزِينَ

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

فَمَا famā تو نہ ہوتا
مِنكُم minkum تم میں سے
مِّنْ min کوئی
أَحَدٍ aḥadin ایک
عَنْهُ ʿanhu اس سے
حَـٰجِزِينَ ḥājizīna روکنے والا۔ باز رکھنے والا ہوتا

آیت 48 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌۭ لِّلْمُتَّقِينَ

اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَتَذْكِرَةٌۭ latadhkiratun البتہ ایک نصیحت
لِّلْمُتَّقِينَ lil'muttaqīna متقی لوگوں کے لیے

آیت 49 - سورہ الحاقة: 5 الفاظ

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَنَعْلَمُ lanaʿlamu البتہ ہم جانتے ہیں
أَنَّ anna بیشک
مِنكُم minkum تم میں سے
مُّكَذِّبِينَ mukadhibīna جھٹلانے والے ہیں

آیت 50 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَحَسْرَةٌ laḥasratun البتہ حسرت ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں

آیت 51 - سورہ الحاقة: 3 الفاظ

وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ

اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَحَقُّ laḥaqqu البتہ حق ہے
ٱلْيَقِينِ l-yaqīni یقینی

آیت 52 - سورہ الحاقة: 4 الفاظ

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

فَسَبِّحْ fasabbiḥ پس تسبیح بیان کیجئے
بِٱسْمِ bi-is'mi نام کی
رَبِّكَ rabbika اپنے رب
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi عظیم کے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود