سورہ الملك لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الملك لفظ بہ لفظ

الملك (الملك) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 30 آیات، 333 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

333 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الملك عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الملك: 9 الفاظ

تَبَـٰرَكَ ٱلَّذِى بِيَدِهِ ٱلْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ

وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

تَبَـٰرَكَ tabāraka بہت بابرکت ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
بِيَدِهِ biyadihi جس کے ہاتھ میں ہے
ٱلْمُلْكُ l-mul'ku ساری بادشاہت
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
قَدِيرٌ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 2 - سورہ الملك: 11 الفاظ

ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْمَوْتَ وَٱلْحَيَوٰةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًۭا ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفُورُ

اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے

ٱلَّذِى alladhī جس نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱلْمَوْتَ l-mawta موت کو
وَٱلْحَيَوٰةَ wal-ḥayata اور زندگی کو
لِيَبْلُوَكُمْ liyabluwakum تاکہ آزمائے تم کو
أَيُّكُمْ ayyukum کون ساتم میں سے
أَحْسَنُ aḥsanu زیادہ اچھا ہے
عَمَلًۭا ۚ ʿamalan عمل میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru بخشش کرنے والا ہے

آیت 3 - سورہ الملك: 18 الفاظ

ٱلَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍۢ طِبَاقًۭا ۖ مَّا تَرَىٰ فِى خَلْقِ ٱلرَّحْمَـٰنِ مِن تَفَـٰوُتٍۢ ۖ فَٱرْجِعِ ٱلْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍۢ

اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرینش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شگاف نظر آتا ہے؟

ٱلَّذِى alladhī جس نے
خَلَقَ khalaqa بنائے
سَبْعَ sabʿa سات
سَمَـٰوَٰتٍۢ samāwātin آسمان
طِبَاقًۭا ۖ ṭibāqan اوپر تلے۔ تہ بہ تہ
مَّا mā نہ
تَرَىٰ tarā تم دیکھو گے
فِى fī میں
خَلْقِ khalqi تخلیق
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کی
مِن min کوئی
تَفَـٰوُتٍۢ ۖ tafāwutin نقص۔ کجی۔ خلل
فَٱرْجِعِ fa-ir'jiʿi پھر لوٹاؤ
ٱلْبَصَرَ l-baṣara نگاہ کو
هَلْ hal کیا
تَرَىٰ tarā تم دیکھتے ہو
مِن min کوئی
فُطُورٍۢ fuṭūrin شگاف۔ کوئی رخنہ

آیت 4 - سورہ الملك: 10 الفاظ

ثُمَّ ٱرْجِعِ ٱلْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ ٱلْبَصَرُ خَاسِئًۭا وَهُوَ حَسِيرٌۭ

پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی

ثُمَّ thumma پھر
ٱرْجِعِ ir'jiʿi لوٹاؤ
ٱلْبَصَرَ l-baṣara نگاہ کو
كَرَّتَيْنِ karratayni بار بار
يَنقَلِبْ yanqalib لوٹ آئے گی
إِلَيْكَ ilayka تیری طرف
ٱلْبَصَرُ l-baṣaru نگاہ
خَاسِئًۭا khāsi-an ذلیل ہوکر۔ عاجز ہو کر
وَهُوَ wahuwa اور وہ
حَسِيرٌۭ ḥasīrun تھکی ہوئی ہوگی

آیت 5 - سورہ الملك: 12 الفاظ

وَلَقَدْ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِمَصَـٰبِيحَ وَجَعَلْنَـٰهَا رُجُومًۭا لِّلشَّيَـٰطِينِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ

اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
زَيَّنَّا zayyannā زینت دی ہم نے۔ خوب صورت بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کو
بِمَصَـٰبِيحَ bimaṣābīḥa چراغوں کے ساتھ
وَجَعَلْنَـٰهَا wajaʿalnāhā اور بنایا ہم نے ان کو
رُجُومًۭا rujūman مارنے کی چیز
لِّلشَّيَـٰطِينِ ۖ lilshayāṭīni شیطانوں کے لیے
وَأَعْتَدْنَا wa-aʿtadnā اور تیار کیا ہم نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri جلنے کا

آیت 6 - سورہ الملك: 7 الفاظ

وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے

وَلِلَّذِينَ walilladhīna اور ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِرَبِّهِمْ birabbihim اپنے رب کے ساتھ
عَذَابُ ʿadhābu عذاب ہے
جَهَنَّمَ ۖ jahannama جہنم کا
وَبِئْسَ wabi'sa اور کتنا برا ہے
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ۔ لوٹنے کی جگہ

آیت 7 - سورہ الملك: 8 الفاظ

إِذَآ أُلْقُوا۟ فِيهَا سَمِعُوا۟ لَهَا شَهِيقًۭا وَهِىَ تَفُورُ

جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی

إِذَآ idhā جب
أُلْقُوا۟ ul'qū وہ ڈالیں جائیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
سَمِعُوا۟ samiʿū سنیں گے
لَهَا lahā واسطے اس کے
شَهِيقًۭا shahīqan چلانا
وَهِىَ wahiya اور وہ
تَفُورُ tafūru جوش کھارہی ہوگی

آیت 8 - سورہ الملك: 13 الفاظ

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ ٱلْغَيْظِ ۖ كُلَّمَآ أُلْقِىَ فِيهَا فَوْجٌۭ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَآ أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌۭ

گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟

تَكَادُ takādu قریب ہے کہ
تَمَيَّزُ tamayyazu پھٹ جائے
مِنَ mina سے
ٱلْغَيْظِ ۖ l-ghayẓi غضب
كُلَّمَآ kullamā جب کبھی
أُلْقِىَ ul'qiya ڈالی جائے گی
فِيهَا fīhā اس میں
فَوْجٌۭ fawjun کوئی فوج۔ لوگوں کا گروہ
سَأَلَهُمْ sa-alahum پوچھیں گے ان سے
خَزَنَتُهَآ khazanatuhā ان کے داروغہ۔ چوکیدار
أَلَمْ alam کیا نہیں
يَأْتِكُمْ yatikum آیا تھا تمہارے پاس
نَذِيرٌۭ nadhīrun کوئی ڈرانے والا

آیت 9 - سورہ الملك: 18 الفاظ

قَالُوا۟ بَلَىٰ قَدْ جَآءَنَا نَذِيرٌۭ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ مِن شَىْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍۢ كَبِيرٍۢ

وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو

قَالُوا۟ qālū وہ کہیں گے
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
قَدْ qad تحقیق
جَآءَنَا jāanā آیا ہمارے پاس
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا
فَكَذَّبْنَا fakadhabnā تو جھٹلادیا ہم نے
وَقُلْنَا waqul'nā اور کہا ہم نے
مَا mā نہیں
نَزَّلَ nazzala نازل کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مِن min کوئی
شَىْءٍ shayin چیز
إِنْ in نہیں
أَنتُمْ antum تم
إِلَّا illā مگر
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
كَبِيرٍۢ kabīrin بڑی

آیت 10 - سورہ الملك: 11 الفاظ

وَقَالُوا۟ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِىٓ أَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہیں گے
لَوْ law کاش
كُنَّا kunnā ہم ہوتے
نَسْمَعُ nasmaʿu ہم سنتے
أَوْ aw یا
نَعْقِلُ naʿqilu ہم سمجھتے ہوتے
مَا mā نہ
كُنَّا kunnā ہوتے ہم
فِىٓ fī میں سے
أَصْحَـٰبِ aṣḥābi والوں
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri دوزخ

آیت 11 - سورہ الملك: 5 الفاظ

فَٱعْتَرَفُوا۟ بِذَنۢبِهِمْ فَسُحْقًۭا لِّأَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ

پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے

فَٱعْتَرَفُوا۟ fa-iʿ'tarafū تو وہ اعتراف کرلیں گے
بِذَنۢبِهِمْ bidhanbihim اپنے گناہوں کا
فَسُحْقًۭا fasuḥ'qan تو لعنت ہے۔ دوری ہے
لِّأَصْحَـٰبِ li-aṣḥābi والوں کے لیے
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri دوزخ

آیت 12 - سورہ الملك: 9 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌۭ وَأَجْرٌۭ كَبِيرٌۭ

(اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَخْشَوْنَ yakhshawna جو ڈرتے ہیں
رَبَّهُم rabbahum اپنے رب سے
بِٱلْغَيْبِ bil-ghaybi ساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّغْفِرَةٌۭ maghfiratun بخشش ہے
وَأَجْرٌۭ wa-ajrun اور اجر
كَبِيرٌۭ kabīrun بہت بڑا

آیت 13 - سورہ الملك: 9 الفاظ

وَأَسِرُّوا۟ قَوْلَكُمْ أَوِ ٱجْهَرُوا۟ بِهِۦٓ ۖ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے

وَأَسِرُّوا۟ wa-asirrū اور چھپاؤ۔ چپکے سے کرو
قَوْلَكُمْ qawlakum بات اپنی
أَوِ awi یا
ٱجْهَرُوا۟ ij'harū ظاہر کرو
بِهِۦٓ ۖ bihi اس کو
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti بھید
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے

آیت 14 - سورہ الملك: 7 الفاظ

أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ

بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے

أَلَا alā کیا نہیں
يَعْلَمُ yaʿlamu جانے گا
مَنْ man وہ جس نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱللَّطِيفُ l-laṭīfu باریک بین ہے
ٱلْخَبِيرُ l-khabīru باخبر ہے

آیت 15 - سورہ الملك: 14 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ ذَلُولًۭا فَٱمْشُوا۟ فِى مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا۟ مِن رِّزْقِهِۦ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلنُّشُورُ

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے

هُوَ huwa وہ
ٱلَّذِى alladhī اللہ وہ ذات ہے
جَعَلَ jaʿala جس نے بنایا
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین
ذَلُولًۭا dhalūlan تابع۔ فرش
فَٱمْشُوا۟ fa-im'shū پس چلو
فِى fī میں
مَنَاكِبِهَا manākibihā اس کے اطراف
وَكُلُوا۟ wakulū اور کھاؤ
مِن min میں سے
رِّزْقِهِۦ ۖ riz'qihi اس کے رزق
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
ٱلنُّشُورُ l-nushūru دوبارہ زندہ ہونا

آیت 16 - سورہ الملك: 11 الفاظ

ءَأَمِنتُم مَّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ ٱلْأَرْضَ فَإِذَا هِىَ تَمُورُ

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے

ءَأَمِنتُم a-amintum کیا بےخوف ہوگئے تم
مَّن man اس سے جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
أَن an کہ
يَخْسِفَ yakhsifa دھنسا دے
بِكُمُ bikumu تم کو
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین میں
فَإِذَا fa-idhā تو اچانک
هِىَ hiya وہ
تَمُورُ tamūru لرزنے لگے۔ پھٹ جائے

آیت 17 - سورہ الملك: 12 الفاظ

أَمْ أَمِنتُم مَّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًۭا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے

أَمْ am کیا
أَمِنتُم amintum بےخوف ہوگئے تم کو
مَّن man اس سے جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
أَن an کہ
يُرْسِلَ yur'sila وہ بھیجے
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
حَاصِبًۭا ۖ ḥāṣiban پتھروں کی بارش
فَسَتَعْلَمُونَ fasataʿlamūna پس عنقریب تم جان لو گے
كَيْفَ kayfa کیسے تھا
نَذِيرِ nadhīri ڈراؤ میرا

آیت 18 - سورہ الملك: 8 الفاظ

وَلَقَدْ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
كَذَّبَ kadhaba جھٹلایا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min جو
قَبْلِهِمْ qablihim ان سے پہلے تھے
فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
كَانَ kāna تھی
نَكِيرِ nakīri پکڑ میری

آیت 19 - سورہ الملك: 15 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَـٰٓفَّـٰتٍۢ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا ٱلرَّحْمَـٰنُ ۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍۭ بَصِيرٌ

کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
إِلَى ilā طرف
ٱلطَّيْرِ l-ṭayri پرندوں کی
فَوْقَهُمْ fawqahum ان کے اوپر
صَـٰٓفَّـٰتٍۢ ṣāffātin صف بستہ
وَيَقْبِضْنَ ۚ wayaqbiḍ'na اور سمیٹ لیتے ہیں
مَا mā نہیں
يُمْسِكُهُنَّ yum'sikuhunna تھامتا ان کو
إِلَّا illā مگر
ٱلرَّحْمَـٰنُ ۚ l-raḥmānu رحمن
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍۭ shayin چیز کو
بَصِيرٌ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 20 - سورہ الملك: 15 الفاظ

أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى هُوَ جُندٌۭ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ۚ إِنِ ٱلْكَـٰفِرُونَ إِلَّا فِى غُرُورٍ

بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں

أَمَّنْ amman یا کون ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلَّذِى alladhī جو
هُوَ huwa وہ
جُندٌۭ jundun لشکر ہو
لَّكُمْ lakum تمہارا
يَنصُرُكُم yanṣurukum جو مدد کرے تمہاری
مِّن min
دُونِ dūni سوا
ٱلرَّحْمَـٰنِ ۚ l-raḥmāni رحمن کے
إِنِ ini نہیں ہیں
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر
إِلَّا illā مگر
فِى fī میں
غُرُورٍ ghurūrin دھوکے

آیت 21 - سورہ الملك: 12 الفاظ

أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُۥ ۚ بَل لَّجُّوا۟ فِى عُتُوٍّۢ وَنُفُورٍ

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

أَمَّنْ amman یا کون ہے
هَـٰذَا hādhā وہ
ٱلَّذِى alladhī جو
يَرْزُقُكُمْ yarzuqukum رزق دے گا تم کو
إِنْ in اگر
أَمْسَكَ amsaka تھام لیا۔ روک لیا اس نے
رِزْقَهُۥ ۚ riz'qahu رزق اپنا
بَل bal بلکہ
لَّجُّوا۟ lajjū وہ اڑے ہوئے ہیں
فِى fī میں
عُتُوٍّۢ ʿutuwwin سرکشی
وَنُفُورٍ wanufūrin بھاگنے میں

آیت 22 - سورہ الملك: 12 الفاظ

أَفَمَن يَمْشِى مُكِبًّا عَلَىٰ وَجْهِهِۦٓ أَهْدَىٰٓ أَمَّن يَمْشِى سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟

أَفَمَن afaman کیا پھر جو
يَمْشِى yamshī چلتا ہے
مُكِبًّا mukibban سرنگوں ہوکر۔ سر جھکا کر
عَلَىٰ ʿalā پر
وَجْهِهِۦٓ wajhihi اپنے چہرے
أَهْدَىٰٓ ahdā زیادہ ہدایت یافتہ ہے
أَمَّن amman یا جو
يَمْشِى yamshī چلتا ہے
سَوِيًّا sawiyyan سیدھا
عَلَىٰ ʿalā پر
صِرَٰطٍۢ ṣirāṭin راستے
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھے

آیت 23 - سورہ الملك: 12 الفاظ

قُلْ هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۖ قَلِيلًۭا مَّا تَشْكُرُونَ

کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو

قُلْ qul کہہ دیجئے
هُوَ huwa وہ ذات ہے
ٱلَّذِىٓ alladhī جس نے
أَنشَأَكُمْ ansha-akum پیدا کیا تم کو
وَجَعَلَ wajaʿala اور بنائے اس نے
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلسَّمْعَ l-samʿa کان
وَٱلْأَبْصَـٰرَ wal-abṣāra اور آنکھیں
وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۖ wal-afidata اور دل
قَلِيلًۭا qalīlan کتنا تھوڑا
مَّا mā
تَشْكُرُونَ tashkurūna تم شکر ادا کرتے ہو

آیت 24 - سورہ الملك: 8 الفاظ

قُلْ هُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے

قُلْ qul کہہ دیجئے
هُوَ huwa وہ اللہ وہ ذات ہے
ٱلَّذِى alladhī جس نے
ذَرَأَكُمْ dhara-akum پھیلایا تم کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
تُحْشَرُونَ tuḥ'sharūna تم سمیٹے جاؤ گے

آیت 25 - سورہ الملك: 7 الفاظ

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟

وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
مَتَىٰ matā کب ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلْوَعْدُ l-waʿdu وعدہ
إِن in اگر ہو
كُنتُمْ kuntum تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 26 - سورہ الملك: 9 الفاظ

قُلْ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلْعِلْمُ l-ʿil'mu علم
عِندَ ʿinda پاس ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَإِنَّمَآ wa-innamā اور بیشک
أَنَا۠ anā میں
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 27 - سورہ الملك: 13 الفاظ

فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةًۭ سِيٓـَٔتْ وُجُوهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَقِيلَ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَدَّعُونَ

سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے

فَلَمَّا falammā پھر جب
رَأَوْهُ ra-awhu وہ دیکھ لیں گے اس کو
زُلْفَةًۭ zul'fatan نزدیک
سِيٓـَٔتْ sīat بگڑ جائیں گے
وُجُوهُ wujūhu چہرے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیاجائے گا
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ چیز
كُنتُم kuntum تھے تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
تَدَّعُونَ taddaʿūna تم تقاضا کرتے

آیت 28 - سورہ الملك: 15 الفاظ

قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِىَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِىَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلْكَـٰفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍۢ

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟

قُلْ qul کہہ دیجئے
أَرَءَيْتُمْ ara-aytum کیا دیکھا تم نے
إِنْ in اگر
أَهْلَكَنِىَ ahlakaniya ہلاک کردے مجھ کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
وَمَن waman اور اسے جو
مَّعِىَ maʿiya میرے ساتھ ہے
أَوْ aw یا
رَحِمَنَا raḥimanā وہ رحم کرے ہم پر
فَمَن faman تو کون
يُجِيرُ yujīru پناہ دے گا
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں کو
مِنْ min سے
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 29 - سورہ الملك: 13 الفاظ

قُلْ هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ءَامَنَّا بِهِۦ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا

قُلْ qul کہہ دیجئے
هُوَ huwa وہی
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن
ءَامَنَّا āmannā ایمان لائے ہم
بِهِۦ bihi اس پر
وَعَلَيْهِ waʿalayhi اور اسی پر
تَوَكَّلْنَا ۖ tawakkalnā توکل کیا ہم نے
فَسَتَعْلَمُونَ fasataʿlamūna پس عنقریب تم جان لوگے
مَنْ man کون ہے
هُوَ huwa وہ جو
فِى fī میں ہے
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 30 - سورہ الملك: 10 الفاظ

قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًۭا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَآءٍۢ مَّعِينٍۭ

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے

قُلْ qul کہہ دیجئے
أَرَءَيْتُمْ ara-aytum کیا دیکھا تم نے
إِنْ in اگر
أَصْبَحَ aṣbaḥa ہوجائے
مَآؤُكُمْ māukum پانی تمہارا
غَوْرًۭا ghawran خشک ۔ گہرا
فَمَن faman تو کون ہے جو
يَأْتِيكُم yatīkum لائے تمہارے پاس
بِمَآءٍۢ bimāin پانی
مَّعِينٍۭ maʿīnin بہتا

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود